المکی المدنی کمیونٹی ویلفیئر فاؤنڈیشن کا ”شوگر“ پر سیمینار

المکی المدنی کمیونٹی ویلفیئر فاؤنڈیشن کا ”شوگر“ پر سیمینار

  

لاہور(پ ر)المکی المدنی کمیونٹی ویلفیئر فاؤنڈیشن (MMCWF) زیر اہتمام تاجپورہ سکیم میں ”شوگر کے مریض رمضان کیسے گزاریں“ کے اہم ترین موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا، چیئرمین المکی المدنی کمیونٹی ویلفیئر فاؤنڈیشن و میزبان ڈاکٹر محمد جمیل نے فاؤنڈیشن کے اغراض و مقاصد اور آئندہ کے پلان بتائے۔ افطار ڈنر کے صدارتی خطبہ میں انہوں نے معاشرے میں میں بڑھتے ہو ئے گردے فیل ہونے کے  امراض اور  ڈائلسز کی ضرورت  پر روشنی ڈالی اور اعلان کیا کہ کہ جلد ہی علاقے میں ایک جدید سہولیات سے آراستہ ڈائلسز سینٹر شروع کیا جا رہا ہے عنقریب یہ فنکشنل ہو جائے گا جہاں مستحقین کو فری ڈائلسز کی سہولت مہیا ہوگی۔ ڈاکٹر صاحب نے پہلے سے جاری شدہ منصوبے  ہیپاٹائٹس  کے امراض لیور سینٹرکا ذکر بھی کیا جہاں  ادویات اور تمام ٹیسٹ اور مشورہ فری ہوتا ہے۔  مہمان سپیکر ڈاکٹر پروفیسر ظہیر اختر نے شوگر کے مریضوں کے لیے روزہ رکھنے کی قیمتی طبی ٹِپس دیں۔ انہوں نے کہا کہ انسولین لگوانے کا کوئی نقصان نہیں، روزہ دار وقت اور مقدار کی تبدیلی کے ساتھ آسانی سے روزہ رکھ سکتے ہیں۔ الاحسان آئی ٹرسٹ کے سرپرست ثناء  اللہ خان سمیت معروف ویلفیئر ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کے علاوہ ہرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -