شہباز شریف معاشی خوشحالی کی نئی سحر طلوع کرینگے،میاں عبدالرحمن

شہباز شریف معاشی خوشحالی کی نئی سحر طلوع کرینگے،میاں عبدالرحمن

  

لاہور(سٹی رپورٹر) صدر پاکستان موبائل فون مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن میاں عبدالرحمان نے کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ(ن) میاں محمد شہباز شریف وزیراعظم پاکستان بن کر معاشی خوشحالی کی نئی سحر طلوع کرینگے۔  پاکستان کے تجارتی حلقے مسلم لیگ ن کے عنان اقتدار سنبھالنے پر بے حد مسرت و مطمئن اور اظہار تشکر کرتے ہیں۔ مسائل اور بحرانوں میں جکڑی معیشت کو طوفانوں سے پار مسلم لیگ ن کی حکومت ہی لگا سکتی ہے۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے لوڈشیڈنگ مہنگائی بے روزگاری دہشت گردی کے اندھیروں کو شکست دی تھی۔ پاکستان کے عوام گواہ ہیں ملک میں ترقی کی جو لہر 2013 تا 2018 پاکستان میں آئی اس کی کہیں مثال نہیں ملتی۔ تاجر دکاندار صنعتکار مسلم لیگ(ن) کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 ملک کے مسائل کو حل کرنے قوم کو معاشی استبداد سے نکالنے کیلئے عوام کی دعائیں میاں محمد شہباز شریف کے ساتھ ہیں۔ مسلم لیگ ن کی تجربہ کار اور دیانت دار ٹیم کرپشن بیڈ گورننس اور مہنگائی کے ناسور کو شکست دے گی۔ ملک وقوم کا آنے والا دور روشنیوں ترقیوں اور کامیابیوں کے دروازے کھولے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -