مسجد پرحملہ کرنے والو ں کو فوری گر فتارکیاجائے،اشرف گجر

مسجد پرحملہ کرنے والو ں کو فوری گر فتارکیاجائے،اشرف گجر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیۃ علماء اسلام کی مرکزی جنرل کونسل کے ممبر، مدیر جامعہ محمدیہ قاسمیہ مولانا حافظ محمد اشرف گجر نے کہا ہے کہ  تیمرگرہ میں مسجد پرحملہ کرنے والو ں کو فوری گر فتارکیاجائے،پی ٹی آئی کے ورکر ہماری شرا فت کو کمزوری نہ سمجھیں۔

 علما ء  اور مذہبی طبقے کو سڑکو ں پر نکلنے پر مجبور نہ کیاجائے،مو لانا فضل الرحمن نے عمران خان کیخلا ف آ ئینی جنگ لڑی پی ٹی آئی بھی گا لی کی بجائے آئینی جنگ لڑیں۔ ان خیالا ت کااظہار انہو ں نے  جامعہ محمدیہ قاسمیہ میں جے یو آئی کے ہنگامی اجلا س میں گفتگو کر تے ہو ئے کیا اس مو قع پرمولانا حافظ عبدالرحمن، مفتی محمد جاوید، مولانا محمد نسیم، شاہد اقبال، رانا محمد عثمان،شاہد اسرار صدیقی، ڈاکٹر کمال، بلال احمد گجر، نور محمد خان، عمران رشید بٹ،عرفان بٹ، مدثر صدیق سمیت جے یو آئی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ مولانا حافظ محمد اشرف گجر نے مزید کہاکہ تیمرہ گرہ مسجد پر حملہ کرنے والے کسی بھی طرح انسان کہلانے کے حق دار نہیں ہے ملکی ادارے ایسے مخلو ط الحوا س افراد کے خلا ف کارروائی کریں پی ٹی آئی کے ورکر مسلسل علما ء  کو گا لی نکا ل رہے ہیں اگر مو لانا فضل الرحمن کے خلا ف پی ٹی آئی کے ورکروں نے اپنا رویہ تبد یل نہ کیا تو جے یوآ ئی کے کارکن بھی میدان میں آ نے پر مجبور ہو نگے اگر حالا ت خرا ب ہو ئے تو اس کی ذمہ داری قانو ن نا فذ کرنے والے اداروں پر ہو گی۔انہو ں نے کہاکہ تیمرہ گرہ میں مسجد پر حملہ کرنے والے غنڈوں کو فوری گر فتار کیاجائے اوران کے خلا ف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدما ت درج کیے جا ئیں اگر تیمرہ گرہ میں مسجد پر حملہ کرنے والو ں کو گر فتار نہ کیا گیا تو جے یو آئی کے کارکن سڑکو ں پر آ نے کیلئے تیا ر ہیں جے یو آئی نہیں چا ہتی ملکی حالا ت خرا ب ہو ں مگر سو چی سمجھی ساز ش کے تحت عمران خان شیخ ر شید اور دیگر پی ٹی آئی کے رہنما ملکی حالا ت خراب کرنے کی کو شش کر رہے ہیں ر یا ستی ادارے اس ساز ش کو نا کام بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -