نواز شریف جلد وطن واپس  آئیں گے، تہمینہ دولتانہ

نواز شریف جلد وطن واپس  آئیں گے، تہمینہ دولتانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کی سابق نائب صدر تہمینہ دولتانہ پیر کے روز قومی اسمبلی میں نئے وزیراعظم کے  انتخاب کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  میاں شہباز شریف کے نئے وزیراعظم بننے پر دلی خوشی ہوئی ہے، امید  ہے کہ  شہباز  شریف ملکی قیادت کو جلد ترقی کی منازل پر پہنچا کر دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جلد وطن واپس آئیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ کوئی معاون خصوصی یا مشیر نہیں بنیں گی بلکہ اگلے الیکشن میں منتخب ہو کرایوان میں آئیں گی، تب جب انہیں کوئی پارٹی عہدہ آفر کرے گی تو وہ اس پر غور کریں گی۔ 
تہمینہ دولتانہ

مزید :

صفحہ آخر -