پاکستان کو 96ہزار حج کوٹہ ملنے کا امکان، 65سال کی شرط سے حج آرگنا ئزر پر یشان 

پاکستان کو 96ہزار حج کوٹہ ملنے کا امکان، 65سال کی شرط سے حج آرگنا ئزر پر یشان 

  

لاہور (رپورٹ، میاں اشفاق انجم) سعودی حکومت کی طرف سے عازمین حج 2022ء کیلئے عمر کی حد 65سال مقرر کرنے سے پاکستان کی سرکاری حج سکیم بُری طرح متاثر ہونے کا خدشہ 90فیصد سرکاری ملازمین ریٹائرمنٹ کے بعد سرکاری حج سکیم کے تحت حج کرتے ہیں۔ پرائیویٹ حج سکیم کے آرگنائزر کی بڑی تعداد بھی 65 سال سے زائد عمر کی ہے پاکستان میں بچوں اور نوجوانوں کی حرمین شریفین کی طرف راغبت کی وجہ پرائیویٹ حج سکیم بنی ہے جہاں نوجوان اور کاروباری حضرات کو مرضی کے دنوں اور پسند کے ہوٹلز اور لگژری گاڑیوں میں سفر کرنے کی سہولت میسر آئی ہے۔ حج 2022ء میں پاکستان کو 96ہزار حج کوٹہ ملنے کا امکان ہے 60فیصد سرکاری اور 40فیصد پرائیویٹ سکیم میں تقسیم کے فارمولہ پر عمل درآمد کرنے سے پاکستان سے جانیوالوں کی بڑی تعداد متاثر ہو سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے پاکستان کا بڑا حلقہ حج 2022ء میں 65سال کی عمر کے حد مقرر کئے جانے پر عمر کی حد ختم کرانے یا ایک سال کیلئے پورا حج کوٹہ پرائیویٹ سیکٹر کو دینے کے حق میں ہے کیونکہ دو سال بعد پاکستان سے بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد صرف پرائیویٹ سکیم میں جا سکتی ہے۔ دوسرا بڑا مسئلہ پرائیویٹ سیکٹر کے 800رجسٹرڈ آرگنائزر کو درپیش ہے اگر 40فیصد کوٹہ ملتا ہے تو پرانی ترتیب سے کوٹہ کی تقسیم کرنے سے 50کوٹہ والے بُری طرح متاثر ہوں گے۔ اس لئے پرائیویٹ سکیم کے آرگنائزر کا مطالبہ ہے۔ حج 2022ء میں ملنے والا سارا کوٹہ پرائیویٹ سیکٹر کو دے کر 800سے زائد کمپنیوں میں برابر تقسیم کر دیا جائے سرکاری سکیم میں 2019ء میں درخواستیں دینے والوں میں 80فیصد مرد خواتین کی عمر 65سال سے زائد بتائی گئی ہے۔ وزارت مذہبی امور میں جوائنٹ سیکرٹری حج نئے ہیں وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سردار اعجاز خان جعفر 15مئی کو مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہو رہے ہیں حکومت کی تبدیلی کی وجہ سے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری بھی فارغ ہو چکے ہیں نئے وزیر سید خورشید شاہ بنتے ہیں تو وہ تجربے کی وجہ سے متوقع بحران پر قابو پا سکتے ہیں۔ سبکدوش ہونیوالی حکومت کی آشیرباد سے حج کوٹہ کے حصول کے لئے بھی آخری دنوں میں خرید و فروخت کی منڈی لگی ہوئی تھی بڑی تعداد کو کوٹہ ہر صورت دینے کی نوید سنائی گئی تھی اب ادائیگیاں ہونے کے بعد حکومتی اہلکار اور ایجنٹ غائب ہیں کوٹہ لینے والوں کے ڈیڑے وزارت مذہبی امور میں ہیں نئی حکومت کے لئے نیا حج سکینڈل کی گونج سنائی دے رہی ہے۔

حج آرگنائزر

مزید :

صفحہ آخر -