بیرون مملکت کے عازمین کو حج کا زیادہ موقع دیا جائے گا،سعودی عرب

بیرون مملکت کے عازمین کو حج کا زیادہ موقع دیا جائے گا،سعودی عرب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ اس سال بیرون مملکت کے عازمین کو حج کا زیادہ موقع دیا جائیگا۔ کسی بھی ملک سے حج پر آنے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے معاون سیکریٹری حج انجینئر ہشام سعید نے کہا کہ اس سال زیادہ حاجی باہر سے آئیں گے۔ گزشتہ دو برسوں کے دوران کورونا وبا کی وجہ سے باہر کے لوگ حج سے محروم رہے تھے۔ اس سال انہیں زیادہ موقع دیا جائے گا۔ہشام سعید نے کہا کہ اس سال کسی بھی ملک کے عازمین پر حج کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ سعودی عرب دنیا کے ہر ملک سے حج کے خواہشمند افراد کو فریضے کی ادائیگی کا موقع دیتا ہے۔ کورونا وبا کی وجہ سے کوئی پابندی نہیں  ہوگی۔ہشام سعید نے توجہ دلائی کہ ہر ملک سے کوٹے کے مطابق حاجی آئیں گے۔ کوٹے کا اصول مسلم وزرائے خارجہ عمان کانفرنس میں طے کیے ہوئے ہیں۔ اصول یہ ہے کہ ایک ہزار کی آبادی پر ایک شخص کو حج کا موقع ملے گا۔ہشام سعید سے دریافت کیا گیا کہ کیا حج کے لیے بوسٹر ڈوز ضروری ہوگی؟ اس سوال پر انہوں نے کہا کہ حج پر آنیوالوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ محصن (امیون) ہوں۔ سعودی نظام کے مطابق محصن اس شخص کو مانا جاتا ہے جو ویکسین کی تین ڈوز لیے ہوئے ہو۔ یہ پابندی اندرون مملکت سے حج کرنے والے سعودیوں اور غیرملکیوں پر بھی لاگو ہوگی اور باہر سے آنے والے  عازمین حج کے لیے بھی ضروری ہوگا کہ وہ ویکیسن کی تینوں خوراکیں لے چکے ہوں۔
 ہشام سعید

مزید :

صفحہ آخر -