مانگا منڈی: بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2خواتین جاں بحق، بچے سمیت 2افراد زخمی 

  مانگا منڈی: بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2خواتین جاں بحق، بچے سمیت 2افراد ...

  

مانگا منڈی  (نما ئندہ خصو صی +نا مہ نگار)مانگا منڈی ملتان روڈ اڈا شامکی بھٹیاں کے قریب موٹر سائیکل اور بس میں خوف ناک حادثہ بتایا گیا کہ ملتان سے آنے والی بس کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار 2خواتین موقع پر جاں بحق موٹر سائیکل سوار غلام رسول 7 سالہ بچے سمیت شدید زخمی ہوگئے غلام رسول اپنی فیملی کو موٹر سائیکل پر سوار کر کے لاہورجا رہاتھا زخمیوں اور جاں بحق ہونیوالی خواتین کو مانگا منڈی ریسکیو 1122 ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ جناح ہسپتال لاہور پہنچا دیا ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالی خواتین کی شناخت 30 سالہ سیماں بی بی اور 27 سالہ نسرین بی بی کے نام سے ہوئی بتایا گیا کہ موٹر سائیکل سوار مانگا منڈی کے نواحی گاؤں مدکے کی طرف سے لاہور کی جانب جا رہے تھے تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور بس پر کنٹرول نہ کر سکا اور موٹرسائیکل سواروں کے اوپر چڑھ گئی تھانہ مانگا پولیس اور موٹر وے پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر بس کو قبضہ میں لے لیا اور ڈرائیور کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی۔ 

حادثہ 

مزید :

صفحہ آخر -