پی ٹی آئی کے استعفوں کے اعلان کے بعدلیگی سینئر رہنما پریشان دکھائی دیئے 

پی ٹی آئی کے استعفوں کے اعلان کے بعدلیگی سینئر رہنما پریشان دکھائی دیئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کے اعلان کے بعد سینئرلیگی رہنماؤں کی دوڑیں لگ گئیں جبکہ آصف زرداری اور شہباز شریف  تمام ارکان سے الگ ہوکر مشاورت کرتے رہے،پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے نومنتخب وزیر اعظم کو مشورے دئیے۔پیر کو قومی اسمبلی میں نئے قائد ایوان کا انتخاب ہوا،اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان نے استعفوں کا اعلان کیا اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے اجلاس کی مزید صدارت سے انکار کیا تو پینل آف چیئرمین ایاز صادق نے ایوان کی صدارت کی۔ اس دوران لیگی ارکان شاہد خاقان عباسی،سعد رفیق اور رانا ثنا اللہ فوری طور پر ایاز صادق کے پاس گئے اور ان سے مشاورت کی۔تینوں سینئرلیگی ارکان ایوان میں آپس میں اور شہبا ز شریف سے مسلسل مشاورت کرتے رہے،اس دوران پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اپنی نشست سے اٹھ کر شہباز شریف کے پاس آئے اور دیگر ارکان سے شہباز شریف کو علیحدہ لیکر گئے اور کافی دیر مشاورت کرتے رہے،آصف زرداری نومنتخب وزیر اعظم کو مشورے دیتے رہے جبکہ شہباز شریف خاموشی سے انکی بات سنتے رہے۔
لیگی رہنما پریشان

مزید :

صفحہ آخر -