مفتاح اسماعیل کا پنشن اور تنخواہوں میں اضافے کے اعلان کا خیر مقدم

 مفتاح اسماعیل کا پنشن اور تنخواہوں میں اضافے کے اعلان کا خیر مقدم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وزیراعظم شہباز شریف کے عوام کو ریلیف دینے کے لئے پنشن اور تنخواہوں میں اضافے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شہباز شریف کے پہلی اپریل سے سول اور ملٹری ملازمین کی پنشن میں دس فیصد اضافے کے اقدام سے بزرگ پنشنرز کو ریلیف ملے گا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کم از کم اجرت 25 ہزار کرنے کے اقدام سے عوام کو پی ٹی آئی دور کی سخت مہنگائی کا سامنا کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے سرمایہ داروں سے ایک لا کھ سے کم تنخواہ دار ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی اپیل بھی کی ہے۔
مفتاح اسماعیل

مزید :

صفحہ آخر -