معیشت کی بہتری جاری: موڈیز نے پاکستانی بینکوں کا آؤٹ لک مستحکم قرار دے دیا 

معیشت کی بہتری جاری: موڈیز نے پاکستانی بینکوں کا آؤٹ لک مستحکم قرار دے دیا 

  

 کراچی(این این آئی)بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں کا آؤٹ لک مستحکم قرار دے دیاہے۔موڈیز کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مستحکم آؤٹ لک سے معیشت کا بہتر تسلسل اور بڑھتی مالی شمولیت ہے، بہتر معاشی سرگرمیوں کے سبب بینکوں کی قرض گیری بڑھے گی۔بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی  کے مطابق مالی سال 2022 میں جی ڈی پی نمو 3 سے 4 فیصد رہنے کا اندازہ ہے، جبکہ مالی سال 2023 میں جی ڈی پی نمو 4 سے 5 فیصد ہوسکتی ہے۔ریٹنگ ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ کورونا وبا کو پاکستانی بینکوں نے کامیابی سے گزارا ہے، غیرفعال قرضوں کی شرح بلند مگر مجموعی قرضوں کے 9 فیصد پر مستحکم رہے گی۔بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی نے کہا کہ بینکوں کا منافع نئے کاروبار اور شرح سود بہتر ہونے کے سبب بڑھے گا اور بینکوں کی جانب سے منافع کی ادائیگی بھی رواں سال بڑھے گی۔

موڈیز

مزید :

صفحہ آخر -