جوہر ٹاؤن میں گاڑی کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق، 3 زخمی

جوہر ٹاؤن میں گاڑی کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق، 3 زخمی

  

(کرائم رپورٹر)جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق حادثہ جوہر ٹاؤن کے علاقہ بھلہ چوک کے قریب پیش آیا۔ جہاں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار کاشف اور سید علی رضا موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔گاڑی کی خاتون ڈرائیور سعدیہ اور اس کے شوہر عدنان کو حراست میں لے لیا گیا۔

 گاڑی کی ٹکر

مزید :

صفحہ آخر -