جس پر فرد جرم عائد ہونی تھی وہ وزیر اعظم بن گیا،حلیم عادل

جس پر فرد جرم عائد ہونی تھی وہ وزیر اعظم بن گیا،حلیم عادل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 کراچی (آئی این پی) حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان کے حکم پر سندھ اسمبلی سے مستعفی ہوجائیں گے۔ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ آج تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جس پر فرد جرم عائد ہونی تھی وہ وزیر اعظم  بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں رہنا قابل توہین ہے، عمران خان کے فیصلے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، عمران خان ہمارے دلوں کے وزیراعظم ہیں، عمران خان قوم کے وزیراعظم ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کور کمیٹی کے اجلاس میں میں خود موجود تھا، تمام اراکین صوبائی اسمبلی فوری طور پر استعفی دینے کو تیار ہے، چیئرمین عمران خان کے حکم کا انتظار ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ سسٹم ردی کی ٹوکری بن چکا ہے۔
حلیم عادل

مزید :

صفحہ آخر -