چیئرمین جوائنٹ چیفس سے قازق نائب وزیر دفاع کی ملاقات 

چیئرمین جوائنٹ چیفس سے قازق نائب وزیر دفاع کی ملاقات 

  

 راولپنڈی (این این آئی)قازقستان کے نائب وزیر دفاع و چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل خسینوف مارات رخیمووچ نے دورہ پاکستان کے دور ان چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ سٹریٹجک امور پر تبادلہ خیال اور افغانستان اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق باہمی سکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا، علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کی مسلح افواج کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل خسینوف مارات رخیمووچ نے دو طرفہ سکیورٹی تعاون، فوجی وفود کے تبادلوں اور مشقوں پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔جنرل ندیم رضا نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان خطے کے ممالک کے ساتھ دفاعی تعلقات میں پیش رفت کے اقدامات کے تحت قازقستان کے ساتھ موجودہ دوطرفہ ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر، لیفٹیننٹ جنرل خسینوف مارات رخیمووچ کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے ”گارڈ آف آنر“پیش کیا۔

ملاقات 

مزید :

صفحہ آخر -