الحمداللہ فاشسٹ حکومت سے قوم کی جان چھوٹ گئی، حافظ حمداللہ

 الحمداللہ فاشسٹ حکومت سے قوم کی جان چھوٹ گئی، حافظ حمداللہ

  

  اسلام آباد (آن لائن)ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ  الحمداللہ فاشسٹ حکومت سے قوم کی جان چھوٹ گئی، پی ڈی ایم اورمتحدہ اپوزیشن سلیکٹیڈ وزیراعظم کی رخصتی  چاہتی تھی،  جو آئینی جمہوری طریقے سے  سلیکٹیڈ کو پوری ٹیم سمیت واش آوٹ کیاگیا۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان  حافظ حمد اللہ نے کہا کہ  صدرعارف علوی کوشہبازشریف سے وزارت عظمی کا حلف لینا گوارا نہیں پھر استعفیٰ دے۔ ایوان صدرمیں بیٹھ کرتم صدر  پاکستان نہیں بنی گالہ کاٹائیگر ثابت ہوئے، ترجمان پی ڈی ایم کا کہناتھا  انشاء اللہ آپ کو صدر ہاوس سے بنی گالہ ہاوس دھوم دھام سے شفٹ کرینگے۔پنجاب میں وزارت اعلی کے حصول کیلئے ہر ناجائز حربہ استعمال کررہے ہو، ترجمان پی ڈی ایم نے کہا  کے پی کے اور پنجاب میں صوبائی اسمبلیوں سے پی ٹی آئی کیوں مستعفی نہیں ہوتی۔قوم آپ کی منافقانہ سیاست بخوبی جانتی ہے تم قوم کوبیوقوف مت سمجھیں۔

 حافظ حمداللہ

مزید :

صفحہ آخر -