الیکشن کمیشن کا رجسٹرار سپریم کورٹ کو فنڈز کی فراہمی میں درپیش مشکلات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ 

الیکشن کمیشن کا رجسٹرار سپریم کورٹ کو فنڈز کی فراہمی میں درپیش مشکلات سے ...

  

اسلام آباد(آئی این پی) چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کیلئے درکار فنڈز کی فراہمی کیلئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو بھی عدالت عظمیٰ کے احکامات کی روشنی میں صورتحال سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی صدارت میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکرٹری الیکشن کمیشن اور الیکشن کمیشن کے دیگرسینئر افسران نے شرکت کی، اجلاس میں بتایا گیا الیکشن کمیشن کو صوبہ پنجاب، بلوچستان، سند ھ و اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سمیت عام انتخابات میں مطلوبہ فنڈز کی فراہمی کیلئے مسلسل مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں اور اہم آئینی ا مو ر مجو زہ بالا انتخابات کے انعقاد کیلئے متاثر ہورہے ہیں۔الیکشن کمیشن نے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کیاکہ اس طرح سے نہ صرف الیکشن کمیشن کی آئینی و قانونی ذمہ داری میں مشکلات پیدا کی جار ہی ہیں بلکہ عدالت عظمی سپریم کورٹ کے بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے 15مارچ 2021اور 25مارچ 2021کے احکامات کی بھی مکمل خلاف ورزی ہے۔ اسلئے الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا رجسٹرار سپریم کورٹ کو بھی عدالت عظمی کے احکامات کی روشنی میں صورتحال سے آگاہ کیا جائے، کیونکہ اس کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات جوپہلے ہی تا خیر کا شکار ہوچکے ہیں مزید تاخیرکا خدشہ ہے۔ مزید برآں سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ہدایت کی گئی کہ و ہ اس سلسلے میں فیڈر ل سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ چیف سیکرٹریز سے بھی بات کریں اور جلد معاملے کو حل کریں۔

الیکشن کمیشن 

مزید :

صفحہ آخر -