شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور، حمزہ عدالت پیش، سماعت ملتوی
لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج سنٹرل نے میاں شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی،دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد ہونے دیں دوسرا پراسس بھی چلنے دیں،میاں شہبازشریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قانون اور آئین کی پاسداری کریں گے،عدالت نے میاں شہباز شریف کی جانب سے دائرحاضری معافی کی درخواست منظور کر تے ہوئے سماعت ملتوی کردی،دوران سماعت حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے تاہم ایف آئی اے پراسیکیوشن ٹیم عدالت میں پیش نہیں ہوئی،میاں شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے کہا میری غیر موجودگی میں میرے کلائنٹ کے خلاف فرد جرم عائد نہ کی جائے، 25 اپریل تک ملک میں نہیں ہوں عمرے پر جا رہا ہوں، تاہم تفتیش مکمل ہوچکی ہے اس لئے ضمانت تو کنفرم کر دی جائے،عدالت نے مذکورہ بالا حکم کے ساتھ کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
منی لانڈرنگ کیس