امید ہے شہباز شریف مہنگائی کا  خاتمہ کریں گے،وکلا ء برادری 

 امید ہے شہباز شریف مہنگائی کا  خاتمہ کریں گے،وکلا ء برادری 

  

 لاہور(نامہ نگار)وکلاء برادری نے شہباز شریف کے وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر اظہار خیال کرتے ہوئے ملے جلے رد عمل کااظہار کیاہے،سینئر ایڈووکیٹ رفیق احمد بھٹی نے کہاہے کہ میاں شہباز شریف بطور وزیراعلیٰ پنجاب ایک اچھے ایڈمنسٹریٹر رہ چکے ہیں،یہ سچ ہے کہ ان کے دور میں ملک میں ترقی کے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچے،انہیں قوی یقین ہے کہ وہ وزیراعظم پاکستان کے طور پر منتخب ہونے کے بعد عوام کے لئے پہلے سے زیادہ انتھک محنت اور لگن سے کام کریں گے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتے ہوئے مہنگائی کا خاتمہ کریں گے، مشفق احمدخان ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ ٹھیک ہے کہ میاں شہبا زشریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب رہتے ہوئے ترقیاتی کام کئے لیکن وزیراعظم پاکستان کا عہدہ اس سے کہیں بڑا اور اہم ہے اس لئے انہیں اب زیادہ محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنا ہوگا اور ثابت کرنا ہوگا کہ وہ صرف پنجاب کی حد تک ہی نہیں بلکہ پورے ملک کے نظام کو بہتر اوراحسن طریقہ سے چلا سکتے ہیں۔اختر علی چشتی، یاورعلی، مرزاحسیب اسامہ اور مجتبیٰ چودھری نے کہاہے کہ عوام نے مسلم لیگ (ن) سے بہت سی توقعات وابستہ کررکھی ہیں۔

وکلاء برادری

مزید :

صفحہ آخر -