سٹیٹ بینک کی روشن ڈیجیٹل اکاونٹس سے غیر معمولی رقوم نکلوائے جانے کی تردید 

 سٹیٹ بینک کی روشن ڈیجیٹل اکاونٹس سے غیر معمولی رقوم نکلوائے جانے کی تردید 

  

 اسلام آباد(آئی این پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے   روشن ڈیجیٹل اکاونٹس سے غیر معمولی رقوم نکلوائے جانے اور رقم جمع کرانے میں سست روی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ڈپازٹس 4 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اپریل میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مزید 8کروڑ 60لاکھ ڈالر روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں جمع کرائے ہیں، جس سے آر ڈی اے کھاتوں میں جمع کرایا گیا، زرمبادلہ 4ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے سوشل میڈیا پر روشن ڈیجیٹل اکاونٹس سے رقوم نکلوائے جانے کی خبروں کو جعلی قرار دیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مارچ 2022اعداد کے مطابق دنیا کے 176 ملکوں میں بسے پاکستانیوں نے 3 لاکھ 88 ہزار 494 روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں 3 ارب 92 کروڑ 20 لاکھ ڈالر جمع کرائے تھے۔اپریل کے 8 کروڑ 60 لاکھ ڈالر شامل کرلینے کے بعد آر ڈی اے کھاتوں کا بیلنس 4 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکا ہے۔ روشن ڈیجیٹل اکاونٹس سے غیر معمولی رقوم نکلوائے جانے اور رقم جمع کرانے میں سست روی کی خبروں میں صداقت نہیں ہے

  تردید 

مزید :

صفحہ آخر -