بھارت، کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ سے 6افراد ہلاک 

بھارت، کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ سے 6افراد ہلاک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نئی دہلی (شِنہوا) بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں دھماکے سے 6مزدور ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ پیر کے روز دھماکہ گجرات کے دارالحکومت گاندھی نگر سے 255 کلومیٹر جنوب میں ضلع بھروچ کے صنعتی علاقے دیہاج کے ایک یونٹ میں ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکہ کے بعد فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔ بھروچ کی ایک سینئر پولیس عہدیدار لینا پاٹل نے میڈیا کو بتایا کہ ایک فیکٹری میں دھماکہ ہوا جس سے وہاں کام کرنے والے 6 افراد ہلاک ہوئے۔ مرنے والے ایک ری ایکٹر کے قریب کام کررہے تھے جو سالوینٹ ڈسٹلیشن کے دوران اچانک اڑ گیا۔ دھماکہ کے بعد پولیس اور آگ بجھانے والا عملہ آگ پر قابو پانے اور امدادی کارروائیوں کے لئے موقع پر پہنچ گیا۔
دھماکہ

مزید :

صفحہ آخر -