سکندرآباد،یوٹیلیٹی سٹور پر آٹا،کوکنگ آئل ختم،خریداری کیلئے نئی شرطیں
سکندرآباد(نمائندہ پاکستان) تحصیل شجاع آباد کا سب سے بڑا اور تاریخی قصبہ سکندرآباد رمضان بازار سے محروم قصبہ میں قائم اکلوتے یوٹیلٹی سٹور پر آٹا اور کوکنگ آئل نایاب یوٹیلٹی سٹور سے ایک کلو سستا گھی خریدنے پر400روپے کی خریداری کی شرط شہری مایوس (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)
لوٹنے لگے شہری محمدرمضانآصفوقاض خرم فرید ودیگر کاکہنا تھاکہ مہنگی کی وجہ سے پہلے ہی پریشان ہیں حکومت نے اتنے بڑے قصبہ میں رمضان بازار نہ لگا کرشہریوں کے ساتھ ناانصافی کی یوٹیلٹی سٹور پر نہ آٹا ہے نہ کوکنگ آئل جوگھی دستیاب ہے اس پر بھی 400کی خریداری کی شرط رکھ کر شہریوں کو مزید اذیت میں مبتلا کردیاگیا شہریوں نے کمشنر ملتان سے مطالبہ کیا کہ سکندرآباد میں قائم یوٹیلٹی سٹور پر رمضان المبارک میں تمام اشیا کی دستیابی کو یقین بنایاجائے اور گھی چینی کے ساتھ دیگر اشیا کی خریداری کی شرط کو بھی ختم کیاجائے#