میپکو، محکمانہ کیسز کا فیصلہ، 6 افسران کو سزائیں دینے کا حکم

میپکو، محکمانہ کیسز کا فیصلہ، 6 افسران کو سزائیں دینے کا حکم

  

ملتان (نیوز  ر پو رٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی(میپکو) انتظامیہ نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے 6افسران کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز1978 کے تحت کاروائی کرتے ہوئے ایس ڈی او کنسٹرکشن فرسٹ سب(بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

 ڈویژن ملتان محمد سلیم شاد کے خلاف الزاما ت ثابت ہونے پر موجودہ سکیل میں دو سال کے لئے دو درجہ تنزلی کردی ہے۔ایس ڈی او میکلوڈگنج سب ڈویژن محمد مہیب کی بطور ایس ڈی او چک مدرسہ سب ڈویژن تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزامات ثابت ہونے پر دو سال کے لئے دو سالانہ انکریمنٹس روک دی ہیں۔ قائمقام ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن ہارون آباد محمد اختر کے خلاف بطور قائمقام ایس ڈی او مسلم کالونی سب ڈویژن ہارون آبادتعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں، ایس ڈی او یزمان سب ڈویژن بہاولپور محمدوجاہت حسین کے خلاف بطور ایس ڈی او سنگم سب ڈویژن ڈی جی خان تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں اور قائمقام ایس ڈی اوداجل سب ڈویژن ڈی جی خان ظفر اقبال کی ایک، ایک سال کے ایک سالانہ انکریمنٹس روک دی ہیں جبکہ لائن سپریٹنڈنٹ۔Iتونسہ ڈویژن عبدالغفور کی بطور قائمقام ایس ڈی او شاہ صدر دین سب ڈویژن تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزامات ثابت ہونے پر ایک سال کے لئے ترقی روک دی ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -