پی ٹی آئی حکومت ختم،کھلاڑیوں کا شہر شہر احتجاج، نعرے

پی ٹی آئی حکومت ختم،کھلاڑیوں کا شہر شہر احتجاج، نعرے

  

 ملتان،کوٹ چھٹہ،وہاڑی،ہارون آباد،خیر پور سادات،صادق آباد، بہاولپور،احمد پور شرقیہ،مظفر گڑھ،رحیم یارخان، دھنوٹ،حاصل پور،احمد پور شرقیہ،اوچشریف،قصبہ گجرات (نیوز رپورٹرڈسٹرکٹ رپورٹر،سپیشل رپورٹر،نیوز رپورٹر، بیورو رپورٹ،نمائندہ خصوصی،سٹی رپورٹر،نمائندہ پاکستان، نامہ نگار، تحصیل رپورٹر) قصبہ گجرات میں وزیراعظم عمران خان کے حق جہتی میں پرامن ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور وزیراعظم عمران خان کیحق میں نعرے لگاتے رہے شرکا نے زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے خلاف خوب نعرے بازی (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

کی اور میاں صدام حسین سہیرا اور علی عباس  قریشی نے  خطاب کیا خطاب میں  کہا ہیکہ عمران خان وہ واحد لیڈر ہے جس نے پاکستان میں بڑے بڑے چوروں اور ڈاکوں کو بے نقاب کر دیا  ہم وزیر اعظم عمران خان کے سپاہی ہیں اور ان کے ساتھ  کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے  آج قصبہ گجرات کی عوام نے بھی ثابت کردیا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں اوران کا کہنا ہے کہ وہ آخری گیند پر چھکا لگا کر سرپرائز دے گا اس موقع  اسماعیل خاں گشکوری عامر المانی وقاص المانی وسیم ابڑیند۔اصغر پتافی۔آصف چھجڑا۔کلیم تھئیم۔کاشف شیخ۔حسیب المانی اور اس کے علاوہ دیگر پی ٹی اء ورکروں نے مختلف گروپوں کی شکل میں ریلی میں شامل ہوئیاور ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں نے ریلی میں شرکت کر کے امریکہ کے خوشامدیوں کو واضع پیغام دیا کہ ہم عمران خان کے ساتھ ہیں اور کسی بھی صورت امپورٹڈ حکومت منظور نہیں اور انشااللہ عمران خان اگلے آلیکشن میں دو تہاء اکثریت سے کامیاب ہو کر آئے گا اور پاکستان مسلم ممالک کی سربراہی کرے گا۔۔۔ملک بھر کی طرح اوچشریف میں بھی سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر تحریک انصاف کے ھزاروں نوجوانوں نے کسی بھی سیاسی قیادت کے بغیر عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلیے پر امن ریلی نکالی ریلی کے شرکا عمران خان زندہ باد امپورٹڈ حکومت نامنظور امریکہ مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اوچشریف کی سیاسی تاریخ میں کسی سیاسی رہنما کی کال پر اتنا بڑا احتجاج دیکھنے کو نہیں ملا تحریک انصاف کے کارکنان بڑی تعداد میں ریلی نکال کر مقامی سیاسی قیادت کو بھی سوچنے پر مجبور کردیا ھے کہ پاکستان کی طرح اوچشریف کی عوام بھی اب مقامی قیادت سے غلامی کی زنجیر توڑنے کو تیار ھے  ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح اوچشریف شہر میں بھی گزشتہ رات تحریک انصاف کے سربراہ و سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اظہار یک جہتی کے لیے مقامی پی ٹی آئی کے عہدیداروں ملک محسن للو، ملک شہزاد ساحل، محمد مکی معاویہ، اکبر ستار، ملک  آصف اعوان، ملک جاوید ارائیں،ندیم خان شکرانی.  ملک شفیق انجم  بلال پٹھان، کاشف خان، اشرف سیال، اقبال خان، محبوب خان، خواجہ سہیل عباس، اسلم ہمشیرہ و دیگران کی قیادت میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سے شہر کے مرکزی چوک الشمس تک پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں اوچشریف شہر سمیت اس کے گردونواح کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کی تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکنان کا جم غفیر نکل آیا جنہوں نے عمران خان سے اظہار یک جہتی کے نعروں سے لکھے پلے کارڈ، بینر اور پینافلیکس اٹھا رکھے تھے اور شدید نعرے بازی کر رہے تھے عوام کے ٹھاٹیں مارتے سمندر کے شرکا میں شدید جوش و خروش دیدنی تھا جن کا امپورٹڈ حکومت نامنظور کا نعرہ بلند کرتے ہوئے کہنا تھا کہ محب وطن عمران خان ملک و قوم کو غلامی کی زنجیروں سے آزاد کر کے آزادی کی جانب لے جا رہا تھا جو کرپٹ مافیا اور غداروں کو منظور نہیں تھا جنہوں نے ڈالرز کے عوض اپنے ملک کی خودمختاری کا سودا کر لیا لیکن ہم کرپٹ مافیا کے ٹولے سمیت بیرونی قوتوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ اپنا اقتدار پاکستان کی خودمختاری کے لیے قربان کرنے والا مرد مومن عمران خان اکیلا نہیں ہے پاکستان کی 22 کروڑ عوام اس کے ساتھ کھڑی ہے جو بازی ہارا نہیں بلکہ جیت گیا ہے ریلی سے شہر کے چاروں اطراف کی سڑکیں بلاک ہو گئیں جن پر دور دور تک عوام کا ٹھاٹیں مارتا سمندر تھا یاد رہے کہ ریلی میں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے منتخب ہو کر صوبائی اسمبلی میں پہنچنے والے مقامی ایم پی اے مخدوم افتخار حسن گیلانی منظر سے  غائب تھے جس سے ان کے بھتیجے پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر منتخب ہو کر منحرف ہو کر اپوزیشن کے ساتھ ملنے والے مقامی ایم این اے مخدوم سمیع حسن گیلانی کی طرح مخدوم افتخار حسن گیلانی کی بھی تحریک انصاف کو چھوڑنے کی گردش کرتی خبروں کو تقویت مل رہی ہے جن کے ن لیگ میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے تحریک انصاف کے اوچشریف کے پارٹی ورکروں میں مایوسی کے ساتھ ساتھ شدید غم و غصہ  پایا جاتا ہے۔ ) سابق  وزیر اعطم عمران خان  کی کال پر تحریک انصاف کے عہدیداروں، تحصیل صدر حافظ مظفر کریم ایڈووکیٹ، ساجد سراج جلوانہ ایڈووکیٹ، عبدالباسط شکرانی، کی قیادت میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں کارکنوں نے شرکت کی ۔ اور عمران خان کے حق میں نعرے لگا ئے مقررین نے کہا کہ انشا اللہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی ٹی آئی کامیاب ہوگی۔حاصل پور ریلی  سیاسی وسماجی شخصیت علی زین بخاری، چوہدری خلیل احمد باجوہ عبدالحی گورایا۔شہزاد افضل رنگا۔حسیب علی جٹ۔نعیم یو شا اور حافظ غفران  کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز علامہ اقبال پارک سے کیا گیا اور تھانہ حاصل پور کشمیر چوک میں ریلی اور پر امن احتجاج اختتام پزیر ہوئی ہے ریلی میں سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ ہر فقہ مکتب کے لوگ اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے ریلی میں شرکت کی ہے کارکنوں کی جانب سے نعرے بھی لگائے جارہے ہیں ہمیں غلامی نہیں چاہیے آزادی کے طلبگار ہیں لائل پور  جہاں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں اپنے قائد سابق وزیراعظم عمران خان صاحب کے ساتھ پر امن اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما نواب حسیب الرحمن، ملک انور،ملک عمران، ملک عثمان اکرم، ملک عامر نواز، رانا جاوید سمیت کثیر تعداد میں کارکن موجود تھے۔ کارکنان نے پی ڈی ایم، امریکہ اور منحرف اراکین کے خلاف شدید نعرے بازی کی، امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے، امپورٹڈ حکومت نا منظور نا منظور، قدم بڑھا عمران خان ہم تمہارے ساتھ ہیں کے نعروں سے قصبہ لائلپور گونج اٹھا۔تحریک انصاف کے رہنما نواب حسیب الرحمن نے اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سالمیت اور خودمختاری کی خاطر ہم انشا اللہ مرتے دم تک اپنے لیڈر تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے انشا اللہ۔ صدر انجمن تاجران لائلپور ملک انور نے کہا کہ ہم قائد تحریک انصاف جناب عمران خان کی عظمت، جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ملک انور نے اپنے قائد عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ خان صاحب آپ نے کل پوچھا تھا " کوئی رہ تو نہیں گیا جو میرا مخالف نہ ہو" تیرے یہ الفاظ دل چیر گئے اور آج دیکھ میرے کپتان اور بتا کوئی شہر رہ تو نہیں گیا جہاں تحریک انصاف کا انقلاب نہ آیا ہو. آپ کے جاں نثاروں کا ہجوم نظر نہ آیا ہو۔ملک انور نے کہا کہ تحریک انصاف کے لیے بڑے بڑے دعوے کرنے والے لوٹے جب غدار ہوگئیسابق وزیراعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی اور امپورٹڈ گورنمنٹ کیخلاف کارکنان اور شہری سڑکوں پر نکل آئے، رحیم یار خان کے دعا چوک پر پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں شرکا نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعرے لگائے، دعا چوک پر احتجاجی مظاہرے میں خواتین اور بچوں سمیت شہریوں اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئے، بچوں اور خواتین نے عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے بینرز اٹھا رکھے تھے، شرکا نے عمران خان کے حق میں اور امریکہ کی غلامی نا منظور کے نعرے لگائے، کارکنان کا کہنا تھا کہ ہم چوروں ڈاکوں کو اپنے اوپر مسلط نہیں ہونے دیں گے، عمران خان کا ساتھ دینے آئے ہیں، مظاہرے میں شریک خاتون رہنما صائمہ طارق کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سپورٹ کرنے کیلئے آئے ہیں، آج خواتین بچے بڑے سب روتے ہوئے یہی دعا کررہے ہیں کہ یا اللہ عمران خان کی حکومت دوبارہ واپس آجائے، احتجاجی مظاہرہ کی قیادت ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجید، سابق وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ چوہدری ظفر اقبال وڑائچ، سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق، ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ کے پولیٹیکل سیکرٹری کاشف بخاری، ڈاکٹر اعجاز تنویر، صائمہ طارق، شمیل مرزا ودیگر عہدیداران نے کی، کارکنوں کی جانب سے عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی گئی، مقررین کا کہنا تھا کہ امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے، عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، پاکستانی قوم امت مسلمہ کے لیڈر عمران خان کے ساتھ ہے، بیرونی سازش کے تحت عمران خان کو ہٹایا گیا ہے، سازش کا حصہ بننے والے کرپٹ سیاستدانوں کو پاکستانی عوام کبھی نہیں بھولے گی، شرکا نے کہا کہ عمران خان دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہونگے، رحیم یارخان کے عوام نے مظاہرہ کامیاب بنا کر عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا۔پاکستان تحریک انصاف مظفرگڑھ کے عہدیدران،نظریاتی ورکرزکی طرف سے عمران خان کی کال پر  مظفرگڑھ میں ریلی نکالی گئی۔ ایمپورٹیڈ حکومت  نامنظور نامنظور کے نام سے نوابزادہ محمد احمد خان،ندیم کاہلوں،را عتیق الرحمان کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جبکہ ریلی میں  سیکڑوں ورکرز اور شہریوں نے بھرپور شیرکت کی جو ریلی پی ٹی آئی کے دفتر جھنگ موڑ سے نکالی گئی جو کچہری چوک سے ہوتی ہوئی قنوان چوک پر اختتام پزیر ہوئی مکررین نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی ورکرز ہیں ہم نے عمران خان کے ساتھ 25سال سے ساتھ دیا تھا پاکستان تحریک انصاف  کے نظریاتی ورکرز میں صابرحسین عاربی،ڈاکٹرمہرجمشید،اظہرجوئیہ،میاں حسن شیخ، مرزا مدثر بیگ،راساجد واحید،چوہدری نعیم،معظم علی قریشی،فرحان منظور،سیدعباس نقوی،ملک اعجاز،مظہرسعید پہوڑ،مہرزین ترگڑ،عمران قریشی،عثمان پتافی،چوہدری محسن سہو،حنان گوپانگ،زوہیب کوریہ،سید طلہ شاہ،ملک افضل پنوار،اطہرپرویز دستی،شیخ شجاع احمد،ندیم گشکوری،صاحبزادہ واحید،رائے اسد، نوید دستی،حمزہ دستی،رضوان مہے،جام محمد عارف،اسامہ انصاری،شیراز تھہیم،سرفراز میتلا،اعجاز شیروانی،اسلم چانڈیہ،ثاقب لطیف چونیاں،مشرف مشوخان،حمزہ قریشی،اظہرکھاڑک،منیرچانڈیہ،صادق اعوان،ملک واسف اعوان،محمد علی پنوار،سمیت پاکستان تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنان،شہریوں نے شیرکت کی اور اپنے لیڈر عمران خان سے اظہار محبت کا ثبوت دیا۔ملک بھر کی طرح چوک سرورشہید میں بھی پی ٹی آئی کارکنان نے سابق وزیر اعظم کے ساتھ اظہار یکجہتی اور امریکی سازش کے خلاف ریلی نکالی،ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی ریلی کی قیادت پی ٹی آئی کے سینئر کارکنان، سٹی صدر سمندر خان لونی،عبدالاسلام، غفور لونی نے کی جس میں بڑی تعداد میں پی ٹی آئی ورکرز, رانا عمران, رضوان ارشد,رانا سمیع اللہ اشرف،صمد لونی,وکیل کنڈی، کاشف رامے، طاہر سلیمان چانڈیو،ملک مدثر، اور دیگر نے کی۔ریلی ریاض آباد سے سے نکالی گئی اور ریلی کا اختتام مرکزی چوک میں ہوا۔مرکزی چوک میں ریلی سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ایک غیر ملکی سازش کے تحت قومی اسمبلی کو سبوتاژ کیا گیا۔جبکہ کپتان نے جس جواں مردی سے غیر ملکی سازش کا مقابلہ کیا۔لائق تحسین ہے۔عمران خان نے ثابت کر دیا کہ ملک کی سلامتی مقدم ہے۔عمران خان نے بیرونی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔اور عمران خان کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائیگا۔اور عمران خان پہلے سے زیادہ طاقتور ہو گئے ہیں۔اور آئندہ پہلے سے زیادہ کامیابی حاصل کریں گے مرکزی کلمہ چوک ریلی میں امریکی سازش، اور پی ڈی ایم کے خلاف اور عمران خان کے حق میں نعرے لگائے گئے۔سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر بہاولپورمیں عمران خان سے اظہاریکجہتی کیلئے ختم نبوت چوک (فوارہ چوک)پرریلی نکالی گئی ریلی میں سابق ایم پی اے سمیع اللہ چوہدری‘ فرزندعلی گوہیر‘ملک اصغرجوئیہ‘عدیل اسلم ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بہاولپور کی بڑی تعداد میں عوام نے گھروں سے نکل کر امپورٹڈ حکومت کو مسترد کرکے ثابت کر دیا کہ بہاولپور کے لوگ اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور آخری سانس تک کھڑی رہے گے انہوں نے کہاکہ ہم ملک بچانے نکلے ہیں او ہمارے ساتھ چلو‘ریلی سے پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ جنوبی پنجاب میڈم شہلااحسان اور رابعہ ملک کی قیادت میں عظیم الشان ریلی نکالی۔ جس میں عمار بن عارف  ؤ، فیصل احمد بھٹی، عدیل اسلم، عثمان چنڑ، ثاقب طارق چوہدری،  شیخ حسن واجد، نوید سعیدی، شیخ عبدالحفیظ، زاھدہ امین، عذرا شیخ،ڈاکٹر شگفتہ،قیصرہ حنیف،فرح خان،منصور شاہ، زوہیب نصیر بھٹی، اسرار شاہ۔ لالا حفیظ سمیت پاکستان تحریک انصاف کے ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی۔عمران خان کی کال پر صادق آباد میں کارکنان کا سیلاب امڈ آیا،مختلف ریلیاں کیفے سجاول پل پر جمع ہوئیں اور ایک بڑے جلسے کا سماں بن گیا  مظاہرے میں خواتین اور بچوں سمیت شہریوں اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئے۔بچوں اور خواتین نے عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے بینرز اٹھا رکھے تھے۔شرکا نے عمران خان کے حق میں اور امریکہ کی غلامی نا منظور کے نعرے لگائے،جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی رہنما چوہدری سجاد وڑائچ،راؤ عطا الرحمان،چوہدری ظفر اقبال وینس نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے، عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

پاکستانی قوم امت مسلمہ کے لیڈر عمران خان کے ساتھ ہے۔بیرونی سازش کے تحت عمران خان کو ہٹایا گیا ہے۔سازش کا حصہ بننے والے کرپٹ سیاستدانوں کو پاکستانی عوام کبھی نہیں بھولے گی عمران خان دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہونگے،عمران خان پہلے سے زیادہ مضبوط ہونے جارہے ہیں کپتان اپنی قوم کے ساتھ ڈٹ کرکھڑاہے اورعوامی حمایت سے امپورٹڈحکومت سے مقابلہ کرنے کوتیارہے کپتان نے اپنی قوم مایوس نہیں کیااورنہ قوم کپتان کو مایوس کریگی۔ عمران خان مخلص، نڈراورمحب وطن لیڈرہے جواپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ ملک وقوم کے مستقبل کے لیے جدوجہد کررہاہے اوران کی جدوجہد مضبوط اورخوددار پاکستان کے لیے ہے پاکستان تحریک انصاف نے اداروں کی آزادی، خودمختاری اورقانون کی بالادستی کے لیے مسلسل جدوجہد کی ہے عمران خان کے بغیر قومی سیاست ادھوری ہے وہ جو بھی فیصلہ کریں گے ان کا ساتھ دیں گے قوم عمران خان کوہی حکمران کے طور پردیکھناچاہتی ہے۔ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور خیرپور سادات  میں پاکستان تحریک انصاف کے تمام کارکن، ورکر، ٹائیگر فورس، عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لیے کمیٹی گرانڈ میں تحصیل پریس کلب کے باہر پرامن طریقے سے احتجاج کیا اور پورے شہر میں ریلی بھی نکالی گئی علی پور کے تمام ورکر اور کارکنوں نے اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم کیا جس کی صدارت سابق ضلعی صدر ملک عامر (ایڈووکیٹ) سابق تحصیل صدر ڈاکٹرحسن رضا بخاری سابق جنرل سیکرٹری خالد خان بڈانی سابق ڈپٹی جنرل سیکرٹری شاہد خاکوانی اور تمام عہدے داران نے یہ کہا کہ ہم انصاف کی خاطر اور عمران خان کی خاطر پرامن طریقے سے باہر نکلے ہیں اور یہ بھی کہا کہ آئندہ جنرل الیکشن میں ہم انشااللہ دو تہائی کثرت سے ووٹ لیں گے اور ہمارے اگلے پرائم منسٹر عمران خان ہی ہوں گے اور وہ دن دور نہیں جب ہر گھر سے عمران خان نکلے گا۔ سابق ضلعی صدر ملک عامر ایڈوکیٹ صاحب نے یہ بھی کہا کہ آپ لوگوں نے مایوس نہیں ہونا، گھبرانا نہیں  انشا اللہ جیت ہمیشہ حق اور سچ کی ہو گی۔ آج ہر بچے، ہر عورت، بوڑھے، جوان، سب لوگوں کی زبان پر ہے۔۔۔۔۔عمران خان۔۔۔۔۔ عمران خان۔۔۔۔عمران خان عمران خان کی اظہار یکجہتی میں شامل ہوکر آپ اپنا حق ادا کریں۔ حتجاجی مظاہرے میں رہنماء پی ٹی آئی شوکت محمود بسراء،راؤ شعیب احمد،چوہدری اعظم علی سمیت کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی، مظاہرے میں کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر شوکت محمود بسراء،راؤ شعیب احمد،چوہدری اعظم و سمیت دیگر شرکاء کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو امریکی حکم پر گرایا گیا، اپوزیشن کی تمام پارٹیاں اس سازش میں شریک تھیں، اب عمران خان ان شاء اللہ دو تہائی اکثریت سے حکومت میں واپس آئیں گے، سازشی ٹولہ ناکام ہوگا۔عمران خان کی کال پر وہاڑی میں بھی پی ٹی آئی ٹائیگرز سراپا احتجاج،ضلعی رہنماوں زاہد اقبال چوہدری اور طاہر انور واہلہ کی قیادت میں عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی ریلی نکالی گئی عمران خان کی کال پر وہاڑی میں بھی پی ٹی آئی کارکنان سراپا احتجاج ہیں، پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنان نے احتجاجی ریلی نکالی، ریلی کی قیادت ضلع رہنما پی ٹی آئی زاہد اقبال چوہدری اور طاہر انور واہلہ کررہے تھے، احتجاجی ریلی پی ٹی آئی کے عوامی مرکز سے شروع ہوکر ٹی ایم اے آفس کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ریلی کے شرکا کا کہنا تھاکہ ہم اپنے قائد عمران خان کے ساتھ یکجہتی کیلئے  اپنے لئے گھروں سے باہر نکلے ہیں۔زاہد اقبال چوہدری نے کہاکہ امریکی غلامی قبول نہ کرنے کی پاداش میں عمران خان کی حکومت کو ختم کیا گیاہے لیکن اس وقت پوری قوم عمران خان کے ساتھ اور ایمپورٹڈ کے خلاف کھڑی ہے۔پی ٹی آئی کارکنان نے ایمپورٹڈ اور امریکی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ملک بھر کی طرح تحصیل کوٹ چھٹہ میں بھی عمران خان کی کال پر ہزاروں لوگ سڑکوں پر آگئے جس کی قیادت امیدوار و سابق ٹکٹ ہولڈر پاکستان تحریک انصاف  این اے 192 مہر سجاد حسین چھینہ نے کی۔ اس موقع پر مظاہرین سے مہر سجاد حسین چھینہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے قائد کی طرح امریکا کی غلامی کبھی پسند نہیں کریں گے ہم آزادی لے کر رہیں گے عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھے گی ریلی انصاف ہاس کوٹ چھٹہ سے ڈیرہ غازیخان کے مرکزی جلوس میں شامل ہوئیں ریلی میں مقامی رہنماں چوھدری عدنان احسن شریف راو شاہد قاسم مہر حسن چھینہ میر محمد احمدانی شاہد ڈویاانی رانا ابرار ضیا اللہ چانڈیہ حشمت علی کوریجہ زیں رانا راجہ ایاز بھٹی چاچا فیاض احمد و دیگر موجود تھے۔حاصل پور  تحریک انصاف کے رہنماوں  علی زین بخاری، چوہدری خلیل احمد باجوہ   حافظ غفران  طلحہ اویس چوہدری محمد اشرف ساجد ہنجرا ملک محمد کاشف   اور چوہدری طارق بشیر چیمہ گروپ کے رہنماوں  کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز علامہ اقبال پارک سے کیا گیا اور تھانہ حاصل پور مدینہ چوک میں ریلی اور پر امن احتجاج اختتام پزیر ہوئی ہے ریلی میں تحریک انصاف کے کارکنوں  کی کثیر تعداد نے ریلی میں شرکت کی ہے کارکنوں کی جانب سے نعرے بھی لگائے گئے جبکہ دلچسپ امر یہ ہے کہ ریلی و جلسہ میں چوہدری طارق بشیر چیمہ گروپ کے رہنماوں کی موجودگی میں طارق بشیر چیمہ کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گی اور ان کے خلاف ریلی میں پوسٹر بھی لہرائے گئے جب چوہدری طارق بشیر چیمہ کے خلاف ریلی میں نعرے بازی کی جاتی تھی تو چیمہ گروپ حاصل پور کے رہنما ایک دوسرے کی طرف دیکھ کر قہقے لگاتے رہے۔جبکہ ملتان میں بھی پی ٹی آئی کے حامیوں نے حکومت خاتمے کخلاف ریلیاں نکالیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -