امپورٹڈ حکومت جلد ہی عوامی طاقت سے ختم ہوجائیگی، زاہد مزاری

امپورٹڈ حکومت جلد ہی عوامی طاقت سے ختم ہوجائیگی، زاہد مزاری

  

راجن پور(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیرسردارزاھدخان مزاری نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بھیک سے چلنے والی حکومت عوامی مسائل حل نہیں کرسکتی غیرملکی آقاوں کی وجہ سے امپورٹڈحکومت عوام کی طاقت سیجکدختم ھوجائیگی انہوں نیکہاکہ(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

 عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے خطاب میں  کہا ہے  کہ عمران خان پاکستان کا غیرتمند اور جرات و بہادری والا مخلص لیڈر ہے جس نے امریکہ اور اس کے حواریوں کی غلامی قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے ایسے مرد حر عمران خان کے حق میں پوری قوم اظہار یکجہتی کررہی ہے اور تحریک انصاف جام پور کی طرف سے بھی ایک پرامن مظاہرہ  کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ دھمکی آمیز امریکی خط اور اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک عمران خان حکومت کے خلاف ایک گھنونی سازش تھی پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معشیت کو بہتر بنایا اور ملک کو آگے لیکر جارہی تھی اپوزیشن نے امریکی اشاروں پر پی ٹی آئی حکومت کو گرانے کی سازش کی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے امریکہ کی غلامی قبول نہ کرکے پاکستانی عوام کے سر فخر سے بلند کردیے ہیں اور پاکستانی عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے جذبے پہلے سے بھی زیادہ بڑھ چکے ہیں سردارزاھدخان مزاری نے مزید کہا کہ  پوری دنیا سے ریلیاں نکال کر عوام نے سابق وزیراعظم عمران خان سے اپنی محبت کا بھرپور اظہار کیا ہے۔ سازشی ٹولے کی اتحادی حکومت زیادہ دیر تک نہیں چل سکے گی انشااللہ آنیوالا دور پھر پی ٹی آئی کا ہوگا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -