میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن،459بجلی چوروں کو جرمانے

میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن،459بجلی چوروں کو جرمانے

  

 ملتان (نیوز  ر پو رٹر) میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے اپریل کے پہلے عشرے میں 459صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ 8لاکھ(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

 23ہزار 379 یونٹس بجلی چوری کرنے پرایک کروڑ21لاکھ38ہزار روپے جرمانہ عائد۔یکم تا9اپریل 2022 کے دوران ملتان سرکل میں 18بجلی چوروں کو 517894روپے جرمانہ عائد کیاگیا اور دو بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔ڈی جی خان سرکل112بجلی چوروں کو2425863 روپے جرمانہ عائداور8مقدمات درج، وہاڑی سرکل کو 15صارفین کو 673392روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں 26 بجلی چوروں کو 875600روپے جرمانہ عائد، ساہیوال سرکل میں 72بجلی چوروں کو2213659روپے جرمانہ عائداور دو مقدمات درج، رحیم یار خان سرکل میں 74صارفین کو1579000 روپے جرمانہ عائداورایک ایف آئی آر درج،مظفرگڑھ سرکل میں 117بجلی چوروں کو 1956500روپے جرمانہ عائد اور دو  مقد مات درج، بہاولنگر سرکل میں 21بجلی چوروں کو1722257 روپے جرمانہ عائد کیاگیااور ایک مقدمہ درج، خانیوال سرکل میں 4بجلی چوروں کو 174283روپے جرمانہ عائد کیاگیا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -