ن لیگ میں شمولیت کیلئے میاں برادران سے معاملات طے،عامرطلال
خیرپور سادات (نمائندہ پاکستان)تحصیل علی پور سے منحرف رکن پاکستان تحریک انصاف ایم این اے سردار عامر طلال خان گوپانگ کا کہناتھا کہ سابق وزیراعظم پاکستان (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)
میاں محمد نوازشریف اور سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے تمام معاملات طے پاچکے ہیں اور باقاعدہ پاکستان مسلم لیگ ن میں شام ہوچکا ہوں۔پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی محض افواہیں ہیں۔سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی سے دیرینہ تعلقات ہیں جس کی وجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ہوئی تھی۔مخالفین پروپیگنڈہ کی سیاست کررہے ہیں۔گوپانگ گروپ انشااللہ جنرل الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے اور کامیاب ہوں گے۔