اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور،بین الاقوامی کانفرنس شروع
بہاولپور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ بیورو) ڈیپارٹمنٹ آف لیڈر شپ اینڈ مینجمنٹ سائنسز انسٹیٹیوٹ آف بزنس اینڈ ایڈ منسٹریٹو سائنسز کے زیرِ اہتمام پہلی بین الاقوامی کانفرنس برائے بزنس اینڈ مینجمنٹ ریسرچ، کرونا وبا کے بعد کے موضوع پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں شروع ہو گئی۔ دو روزہ کانفرنس کا افتتاح وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کیا۔ کانفرنس میں ملایشیا، انڈونیشیا، جنوبی کوریا، آ سٹریلیا، سمیت پاکستان کی جامعات سے مندوبین شریک ہیں۔ جو آن لائن ذرائع سے خصوصی لیکچر دیں گے۔ کانفرنس میں اپنے افتتاحی خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)
اطہر محبوب نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ آف لیڈر شپ اینڈ مینجمنٹ کے زیر اہتمام کرونا کے بعد بزنس اور مینجمنٹ ریسرچ کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس اور اس میں ملکی اور غیر ملکی مندوبین ہر شعبہ زندگی کو متاثر کیا اور اپنے اثرات چھوڑے۔ بزنس اور مینجمنٹ کی تحقیق کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد انتہائی بروقت اقدام ہے جس سے اساتذہ اور طلباء و طالبات کو ان مضامین میں ہونے والے جدید ترین پیش رفت اور رجحانات سے آ گاہی حاصل ہوگئی۔ وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں مختلف بین الاقوامی ملٹی نیشنل کمپنیوں،کاروباری طریقہ کار،جدت آ ئی ٹی کی بنیاد پر تیزی اور ترقی سے متعلق بھی تفصیلی گفتگو کی۔ ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال نے کہا کہ کانفرنس میں کثیر تعداد میں بین الاقوامی ماہرین کی شرکت اور فیکلٹی سے اساتذہ اور طلباء و طالبات کی شرکت اس امر کی نشاندہی کرتی ہے کہ ہمارے سکالرز اور محقیقین اپنے اپنے شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اپنے ادارے کا نام روشن کر نا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کانفرنس کے انعقاد پر خصوصی تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے۔ ڈاکٹر سید محمد جاوید اقبال چیئرمین شعبہ لیڈر شپ اینڈ مینجمنٹ نے کہا کہ دو روزہ کانفرنس میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ، اسلامی بیکنک، ٹیکنالوجی مینجمنٹ، ڈیجیٹل مارکٹنگ، سپلائی چین مینجمنٹ، ہیلتھ کیئر مینجمنٹ، فنانس، ٹورازم، مینجمنٹ، سمیت اہم موضوعات پر لیکچر دئیے جائیں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر شکیل سرور نے کہا کہ افتتاحی سیشن کے بعد مندوبین متوازی سیشنز میں شریک ہوں گے جہاں پر ماہرین خصوصی لیکچر دیں گے۔پروفیسر ڈاکٹر راما تھراسانی، پروفیسر ڈاکٹر روسویتی سوریاسپترا، پروفیسر ڈاکٹر عمران بن ایم ڈی راسلی، ڈاکٹر عمر زمان، ڈاکٹر محمد عثمان، ڈاکٹر بشارت علی، ڈاکٹر ارم صبا، ڈاکٹر وحید عمرانی، پروفیسر ڈاکٹر سید علی رضا، نے شرکت کی۔
شروع