مظفر گڑھ،پولیس آپریشن،مغوی بازیاب،مر کزی ملزم گرفتار

مظفر گڑھ،پولیس آپریشن،مغوی بازیاب،مر کزی ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ(نیوز رپورٹر،سٹی رپورٹر)خانگڑھ کے رہائشی احسان اللہ خان کو 28 مارچ کو اسوقت اغوا کرلیا گیا تھا جب وہ اپنے گھر کے باہر سیر کے لیے نکلے تھے،اغوا کاروں نے مغوی کی بازیابی کے لیے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا اور تاوان نہ ملنے کی صورت میں مغوی کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی،،ایس پی ضیا اللہ،ڈی ایس پی سٹی عمران رشید،ڈی ایس پی صدر رضوان خان اور ایس ایچ او سٹی محمد یونس کا ڈی پی او آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مغوی کی بازیابی اور نامعلوم اغوا کاروں کی گرفتاری کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی،پولیس(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)
 ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا،اغوا کاروں نے مغوی کے اہلخانہ سے 20 لاکھ روپے تاوان طے کرکے تاوان کی رقم بھی وصول کرلی تھی،پولیس افسران کی مطابق اس کے بعد پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے پہلے 4 اغوا کاروں کو گرفتار کرکے ان سے تاوان کی رقم اور اسلحہ برآمد کرلیا،بعدازاں گرفتار اغوا کاروں کی نشاندہی پر گنیش واہ نہر پر پولیس اور ایلیٹ فورس کی جانب سے مشترکہ آپریشن کیا گیا،،ایس پی مظفرگڑھ پولیس ضیا اللہ کیمطابق کاروائی کے دوران خانگڑھ سے 13 روز قبل اغوا ہونے والا مغوی احسان اللہ خان بازیاب کروالیا گیا،،مغوی احسان اللہ خان کو گنیش واہ نہر پر رینٹ پر لیے گئے ایک گھر میں زنجیروں میں جکڑ کر اغوا کرکے رکھا گیا تھا،،ایس پی کیمطابق پولیس آپریشن کے دوران پشاور کے رہائشی اغوا کاروں سمیت 8 افراد جن میں وحید،طاہر شاہ،محمد عابد وقاص،محمد یامین،محمد مہران،محمد عثمان عرف امان اللہ،سجاول عرف مرچی اور حمید خان پٹھان کو بھاری اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا،پریس کانفرنس کرتے ہوئے پولیس افسران کا کہنا تھا کہ اغوا کاروں نے مزید کئی وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے جس کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ اغوا کاروں کا گروہ بین الصوبائی وارداتوں میں ملوث تھا،ملزمان کو خصوصی عدالت میں پیش کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی۔#