کالونیاں بنا کر شہریوں سے فراڈ،ملزمان کی ریمول آف کاشن کی درخواستیں منظور 

کالونیاں بنا کر شہریوں سے فراڈ،ملزمان کی ریمول آف کاشن کی درخواستیں منظور 

  

 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر) احتساب عدالت ملتان نے غیر قانونی طور پر ہاسنگ کالونیاں بنا کر مبینہ طور پر شہریوں سے فراڈ کرنے کے ریفرنس میں ملزمہ طالبہ رحمن،حافظ اشرف علی، مبین ارشاد اور غزالہ نگہت کی ریمول آف کاشن کی درخواستیں منظور کرلی جبکہ ملزم محمد رفیق (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

 کی درخواست پر سماعت 15 اپریل تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ مزکورہ ملزمان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 7 مختلف ریفرنس زیر سماعت ہیں۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں نیب کے مطابق علی ایسوسی ایٹ کے ڈائریکٹر شاہد جمال کے خلاف غیر قانونی کالونیاں بنا کر شہریوں سے فراڈ کرنے کا الزام ہے، ملزم نے مبینہ طور پر گرین فورٹ، فیلکن سٹی، ملینیم سٹی، بابر ٹان، گرین فورٹ پلس اور القریش سمیت دیگر کے نام سے کالونیاں بنا کر شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کیا ہے، غیر قانونی کالونیاں بنا کر عرصہ دراز سے شہریوں کو سہولیات فراہم نہیں کی گئیں۔ ملزم کا تفتیش اور رقم کی برآمدگی کے لیے جسمانی اور جوڈیشل ریمانڈ منظور ہوا تھا ملزم کو دیگر کیسز میں تفتیش کے لیے جیل سے تحویل بھی لیا جاچکا ہے۔ تاہم ریفرنس پر سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔ ملزم کا موقف ہے ان پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں کسی اور کا فراڈ ان پر عائد کردیا گیا ہے۔

منظور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -