وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا شعبہ ریڈیالوجی کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا شعبہ ریڈیالوجی کا دورہ، سہولیات کا ...

  

 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)   وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے گزشتہ روز شعبہ ریڈیالوجی نشتر ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور شعبے میں دستیاب سہولتوں اور شعبے کو درپیش مسائل بارے آگاہی حاصل کی۔ انچارج شعبہ ریڈیالوجی پروفیسر ڈاکٹر(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

 عبدالستار انجم نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کو شعبے میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور دیگر تدریسی سرگرمیوں بارے بریفننگ دی۔ مذکورہ شعبے کے سینئر فیکلٹی ممبران بھی اس موقع پر وہاں موجود تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے شعبہ ریڈیالوجی میں ٹیسٹنگ کی سہولیات، ٹیسٹوں کے اعدادوشمار اور تشخیص کے معیار پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے انچارج شعبہ ریڈیالوجی پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار انجم کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -