تھانہ ٹبہ سلطان پور میں لوٹ مارکا  بازار گرم، منشیات فروشوں سے ڈیل  مختلف علاقوں میں سپلائی کا انکشاف

تھانہ ٹبہ سلطان پور میں لوٹ مارکا  بازار گرم، منشیات فروشوں سے ڈیل  مختلف ...

  

 ٹبہ سلطانپور (سٹی رپورٹر) سابقہ ڈی پی او وہاڑی نے چارج چھوڑنے سے قبل انسپکٹر ایس ایچ او مہرریاض کوتبدیل کرکے تھانہ ٹبہ سلطانپور میں سب انسپکٹر ظہوراحمدچھینہ کوبطورایس ایچ او لگادیاسب انسپیکٹر ظہوراحمدچھینہ (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

نے ترجیحاً تفتیشی تھانیدار من مرضی کے تعینات کروائے جس کے باعث چوک میتلاٹبہ سلطانپور اور نواحی علاقہ جات سے منشیات فروشوں اوردیگرجرائم پیشہ عناصر سے منتھلیاں بٹوری جارہی ہیں مقدمات کے اندراج اور اخراج کے ریٹ مقرر ہیں بس ٹاوٹوں کوپروٹول دیاجارہاہے عام اورعزت دارطبقے  کا فرد تھانے جانے سے ڈرتاہے کیونکہ ایس ایچ او ظہور احمد چھینہ ایس ایچ او آ فس میں بیٹھے سائلین کو اپنے اختیار سے آ گاہ کرکے ڈراتارہتاہے دوسری جانب انکشاف ہوا ہے کہ منشیات فروشوں کوپکڑکرڈیل کرلی جاتی ہے اور کرپشن کی اس گنگا میں ہیڈمحررراو خالدبھی بڑھ بڑھ کے ہاتھ دھوراہاہے جس کے باعث تھانہ ٹبہ سلطانپور میں لاقانونیت کی انتہاہوچکی ہے شہریوں عبدالمجید،فیاض احمد،ندیم شاہ،وکیل احمد،محمداحسان،قادربخش،عبدالصمد،وقاراحمد،محمدسعید،جمیل احمد،عبدالجبار،محمدطارق،وقاراحمد،شہزاداحمد،محمدسبطین،وارث علی ودیگرنیشدیداحتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او وہاڑی طارق عزیز سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپرنہ تجربہ کاراورمفادپرست ایچ او سب انسپکٹرظہوراحمدچھینہ کو ہٹاکرن ہے۔

انکشاف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -