ایک اور مقابلہ: ملتان، دوزیر حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 

ایک اور مقابلہ: ملتان، دوزیر حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 

  

 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر) تھانہ الپہ کے علاقے نہالے والا کے قریب پولیس مقابلہ، رابری ود گینگ ریپ میں ملوث 2 ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے تھانہ الپہ میں رابری ود گینگ ریپ کے مقدمہ نمبر 87/22 میں 02 ملزمان ارشد عرف ارشی مہانہ اور ناصر عرف علی مہانہ جو ریمانڈ جسمانی پر تھے برآمدگی کر کے واپس آ رہے تھے کہ 03 مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

 کی غرض پولیس پر فائرنگ کر دی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی فائرنگ کے دوران زیر حراست ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے جو ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ حملہ آور ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے موقع سے موٹر سائیکل قبضہ پولیس میں لے لیا گیا علاقے کی ناکہ بندی کروا دی گئی اور فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -