جنوبی پنجاب میں انسداد ڈینگی مہم تیز،ٹیمیں الرٹ

جنوبی پنجاب میں انسداد ڈینگی مہم تیز،ٹیمیں الرٹ

  

ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)  سیکرٹری ہیلتھ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم کی خصوصی ہدایات پر ضلع ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں انسداد ڈینگی مہم زور و شور سے جاری ہے گزشتہ روز  ریجنل ڈائریکٹر سی ڈی سی اینڈ ای پی ڈاکٹر عطاالرحمان نے ملتان کے مختلف ہوٹلز ریسٹورنٹس سمیت پبلک پارکس اور دیگر نجی دفاتر اور مقامات کی چیکنگ کی اس دوران   ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر نجی کورئیر دفتر انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا گیا  جبکہ اسی طرح بہاولپور ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں بھی  متعدد مقامات پر  صفائی کی صورتحال بہتر نہ (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

ہونے پر انسداد ڈینگی ایکٹ کے تحت کاروائی کا عندیہ بھی  دیا گیا، ریجنل ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر عطاالرحمان کا کہنا تھا کہ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر تنویر اقبال تبسم نے  ڈینگی مہم موثر طریقے سے چلانے پر زور دیا ہے جس پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ٹیموں نے کاروائی کی ہے جس کا سلسلہ جاری رہے گا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -