جامع مسجد منہاج القرآن میں 500نمازیوں کی گنجائش

جامع مسجد منہاج القرآن میں 500نمازیوں کی گنجائش

  

ملتان (سٹی رپو رٹر)جامع مسجد منہاج القرآن شریف پورہ گنجان آباد علاقے میں موجو دہیں جوکہ 10مرلہ پر واقع ہے جس کی بنیاد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے صاحبزادے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے دست مبارک سے 30مارچ 2019کو رکھا تھا اس موقع پر ان کے ہمراہ جماعت اہلسنت پاکستان کے سربراعلامہ پروفیسر سید مظہر سعید شاہ کاظمی۔ صاحبزادہ ناصر میاں نقشبندی، سردار شاکر (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

خان مزاری۔راؤ عارف رضوی۔محمد سجاد قادری نقشبندی۔سمیت دیگر شریک تھے،جامع مسجد منہاج القر آن ایک بڑے ہال بر آمدہ پر مشتمل ہے گنجان ابادی میں موجود ہونے کے باعث ہر نماز میں بڑی تعداد میں نمازی نما ز کی ادائیگی کرتے ہیں جامع مسجد منہاج القر آن شریف پورہ میں بیک وقت  500سے زائد نمازیوں کی گنجائش موجود ہے جبکہ مسجد کے اوپر چھت پر بھی ایک بڑا ہال موجود ہے جس میں  منہاج قر آن اکیڈمی بنائی گئی ہے اس اکیڈمی میں بچوں کی قرآن کی تعلیم مفت دی جاتی ہے جامع مسجد منہاج القر آن میں ایک بڑی لائبریری بھی بنائی گئی ہے اس لائیبریری میں ایک ہزار سے زائد کتب موجود ہے مسجد مکمل ائر کنڈیشن ہے اس مسجد کی تعمیر پر تقریبا 50لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات ا چکے ہیں۔جبکہ مزید تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -