ماہ رمضان میں چھوٹی سی نیکی کا ثواب بھی پہاڑ کے برابر دیا جاتا ہے،سجاد نقشبندی

ماہ رمضان میں چھوٹی سی نیکی کا ثواب بھی پہاڑ کے برابر دیا جاتا ہے،سجاد ...

  

ملتان (سٹی رپو رٹر) جامع مسجد منہاج القرآن شریف پورہ کے مہتم اور معروف ثناء خوان سجاد نقشبندی 

(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے، اس ماہ مقدس میں چھوٹی سی نیکی کا ثواب بھی پہاڑ کے برابر دیا جاتا ہے. یہ ماہ مبارک مسلمانوں کا تعلق قرآن مجید سے بھی مضبوط کرتا ہے. یہ ماہ ہمیں صبر، تحمل، برداشت اور دوسروں کی تکالیف کا احساس کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے. اس ماہ مبارک میں بھوک اور پیاس کے زریعے نفسانی خواہشات پر قابو پا کر اعلیٰ کردار اپنایا جا سکتا ہے. جامع مسجد منہاج القرآن شریف پورہ میں ایک وسیع لائبریری کا قیام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے تاکہ عوام الناس دین کا فہم حاصل کرنے کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب سے استفادہ حاصل کر سکیں.

مزید :

ملتان صفحہ آخر -