فوڈا تھارٹی ٹیموں کا سوڈا واٹر فیکٹریوں کیخلاف آپریشن

فوڈا تھارٹی ٹیموں کا سوڈا واٹر فیکٹریوں کیخلاف آپریشن

  

ملتان(سپیشل رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کی ہدایت پرصحت دشمن عناصر کیخلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں سنیکس یونٹ کو ناقابل سراغ اجزا کی ملاوٹ کرنے، پروسیسنگ اور سٹوریج ایریا میں چھپکلیاں، حشرات کی بھرمار پر 35 ہزار، ورکنگ کنڈیشن خراب ہونے، پروسیسنگ ایریا میں گندا پانی جمع ہونے پر بیوریجز پلانٹ کو 30ہزار، فروزن خوراک کو مناسب ٹمپریچر نہ ہونے، خوراک کو ڈھانپ کرنہ رکھنے پر پیزا اینڈ برگر پوائنٹ کو 28ہزار وپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسی طرح (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

ملتان میں سوڈاواٹر برکس ویلیو کم ہونے سوڈاواٹر پلانٹ کو 14ہزار، پاپڑ فیکٹری کو پانی کی تجزیہ رپورٹ نہ ہونے، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے پر جرمانے کئے گئے۔

جرمانے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -