غیر ملکی خط،عدلیہ اپنی فائنڈنگ سے قوم کو آگاہ کرے، اورنگزیب کھچی

غیر ملکی خط،عدلیہ اپنی فائنڈنگ سے قوم کو آگاہ کرے، اورنگزیب کھچی

  

میلسی (نامہ نگار)تحریک انصاف کے ضلعی صدر  اور مستعفی ایم این اے محمد اور نگ زیب خان کھچی نے کہا ہے کہ لیٹر کے مندرجات پاکستان کے چیف جسٹس کے پارٹی قیادت کو بھجوانے کا مقصد واضح ہے کہ عدلیہ اپنی فائنڈنگ سے اس پر فیصلہ دے کر قوم کو حقائق سے(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

 آگاہ کر سکے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو۔یہاں ورکرز سے ٹیلی فونک رابطے میں انہوں نے کہا کہ  استعفے دینے کا فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی  کا فیصلہ ہے کہ بیرونی مداخلت سے لائی گئی  اسمبلی سے دور رہا جائے یہ دفاع پاکستان کا معاملہ ہے جس پر عمران خان کا موقف واضح اور غیر مبہم ہے انہوں نے کہا کہ اتوار کی شب پوری دنیا اور ملک نے فیصلہ دیا کہ وہ نئے پاکستان اور ریاست مدینہ کے حق میں ہے۔کم وبیش کروڑوں افراد ملک بھر میں اور دنیا میں سڑکوں پر رہے انہوں نے کہا کہ ہم نے مستعفی ہو کر عوام سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ  متحدہ اپوزیشن کی سوچ اور ہمارے نصب العین کے فرق تک بات محدود نہیں۔ہم بیرونی مداخلت والی اسمبلی میں بیٹھ کر پاکستانیت کو دا پر نہیں لگا سکتے.انہوں نے میلسی میں کارکنوں کے ہزاروں کی تعداد میں شرکت اور عالمگیر خان کھچی کو قیادت اور اس ضمن میں پی ٹی آئی تنظیم۔لائرز فورم اور انصاف یوتھ ونگ کی کوشش کو سراہا۔

اورنگزیب کھچی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -