ملتان،مختلف علاقوں میں وارداتیں، لاکھوں کانقصان

ملتان،مختلف علاقوں میں وارداتیں، لاکھوں کانقصان

  

ملتان (خصو صی  ر پو رٹر) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق اٹھنگل چوک پر دو ڈاکوؤں نے ذوالفقار سے موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین لیا حسین چوک پر محمد ایوب سے پانچ ہزار روپے، مخدوم رشید پولیس کے علاقے میں سجاد حسین سے بارہ ہزار روپے اور مظفرآباد پولیس کیعلاقے میں رمضان سے موٹرسائیکل چھین لیا  زینب بی بی نے کوتوالی پولیس کو درخواست دی کہ وہ اپنی بیٹی سے ملنے کے لئے عید گاہ آئی تھی وہاں سے واپس آنے کے لئے وہ عاشق حسین کے رکشہ میں سوار ہوئی ملزم نے شمس(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

 آباد چوک سے تین نامعلوم عورتوں کو رکشہ میں سوار کر لیا تینوں خواتین اس سے  90  ہزار روپے مالیت کا سونا چھین کر فرار ہوگئیں نیوملتان پولیس کے علاقے سے نادر علی کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا منیب اکرم نے نیوملتان پولیس کو درخواست دی کہ نامعلوم افراد نے اس کا موبائل فون چوری کر لیا ہے محمد نواز نے کوتوالی پولیس کو درخواست دی کہ اس نے اپنی بس پرانا خانیوال اڈا پر پیٹرول پمپ کے قریب کھڑی کی اور اپنے گھر چلا گیا جب وہ واپس آیا تو بس میں دو عدد بیٹریاں موجود نہیں تھیں نامعلوم افرا د نے بیٹریاں چوری کر لی ہیں محمد اکرم نے کینٹ پولیس کو درخواست دی کہ نامعلوم افراد نے بینک کے باہر سے اس کی سائیکل چوری کر لی ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -