گھریلو ناچاقی پر شوہر کا بیوی پر حملہ

گھریلو ناچاقی پر شوہر کا بیوی پر حملہ

  

  ملتان (خصو صی  ر پو رٹر) تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے گھریلوں ناچاقی پرشوہر نے چاقوکے وارکے بیوی کوزخمی کردیاسیریس حالت میں ہسپتال منتقل پولیس نے موقع پر(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

 پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔تفصیل کے مطابق محلہ عثمان پورہ گلی نمبر23کارہائشی محمد حامد کی چھے ماہ قبل ثانیہ بی بی سے شادی ہوئی شادی کے بعد میاں بیوی میں جھگڑا معمول بن گیاتھاگھریلوں ناچاقی کی وجہ سے حامد نے طیش میں آکر اپنی بیوی پرچاقو سے وارکرکے شدیدزخمی کردیا اور فرارہوگیازخمی خاتون کواس کابھائی ندیم اپنی مددآپ کے تحت علاج معالجہ کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرزکے مطابق خاتون کے چاقو پیٹ میں لگاجس کاخون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے حالت غیر بتائی جاتی ہے واقع کی اطلاع پر شاہ رکن عالم پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کاسلسلہ شروع کردیا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -