صوبائی زکواۃ کونسل،27سو ملازمین کا استحصال،احتجاج شروع 

صوبائی زکواۃ کونسل،27سو ملازمین کا استحصال،احتجاج شروع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان (سٹی رپو رٹر)صوبائی زکوٰاۃ کونسل کی جانب سے صوبہ بھر میں مستحقین زکوٰاۃ کی خدمت کرنے والے 2700 زکوٰاۃ پیڈ ملازمین کا استحصال جاری ہے، 32 سال سے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو سکیل تک نہیں دیا گیا۔ ہر 89 روز کے بعد کنٹریکٹ میں توسیع کے لئے منتیں ترلے کرنا معمول بن گیا۔ ضلع ملتان سے تعلق رکھنے والے 54 زکوٰاۃ پیڈ ملازمین کا کنٹریکٹ ایک بار پھرآئندہ ماہ 6 فروری کو ختم، ملازمین نیتوسیع کے لئے بھاگ دوڑ شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق صوبہ بھر میں کام کرنے والے 2700 زکوٰاۃ پیڈ ملازمین کی ملازمتیں 1984ء (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)
سے عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ دفاتر میں کام کرنے والیملازمین مستقل ہونے کے ساتھ ساتھ تمام تر سرکاری سہولتوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں جبکہ فیلڈ میں کام کرنے والے ملازمین کنٹریکٹ پر کام کرنے پر مجبور ہیں۔ ضلعی زکوٰاۃ کونسل کی جانب سے ہر 89 روز بعد کنٹریکٹ میں توسیع کے نام پر ان زکوٰاۃ پیڈ ملازمین پر تلوار لٹکا دی جاتی ہے۔ ملازمین کو توسیع کے لئے افسران کی منتیں ترلیں تک کرنا پڑتی ہیں حتیٰ کہ افسران کی جیبیں تک گرم کرنا پڑتی ہیں۔ خدمت نہ کرنے والے ملازمین کے کنٹریکٹ میں کئی کئی ماہ تک توسیع نہیں کی جاتی۔ جبکہ بعض کو عدالتوں کے ذریعے توسیع لینا پڑتی ہے