تیمر گرہ،پی ٹی آئی کارکنوں کا عالم دین پر تشدد،مسجد کا تقدس پامال

تیمر گرہ،پی ٹی آئی کارکنوں کا عالم دین پر تشدد،مسجد کا تقدس پامال

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) تیمرگرہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے کارکن آپے سے باہرپولیس کی سرپرستی میں مسجد کا تقدس پامال کیامسجد کے دروازے کھڑکیاں توڑ کر مسجد میں داخل مسجد میں موجود عالم دین کو تشدد کا نشانہ بناکر اس کی داڑھی نوچ لی جے یوآئی ضلع (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

بھاولپور کے امیرقاری غلام یسین صدیقی کی جانب سے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی قیادت کو مسجد پر حملے کے واقعات پر شرم آنی چاہئے۔سنت رسول کی توہین امریکہ ایما پر تو نہیں کیا جارہا۔ قاری محمد اسلم ایڈووکیٹ نے کہاکہ مسجد پر حملے کیخلاف عوام میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے، یہ واقعات عمران خان کی خوش اخلاقی کا مظہر ہیں واقعہ کا مقدمہ عمران خان پر درج کرنا چاہئے۔قاری سیف االرحمن راشدی نے کہاکہ اقتدار چھن جانے کے غم میں کارکنوں کو کو بغاوت پر اکسارہے ہیں۔اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو مساجد پر مرمٹنے کیلئے میدانوں میں نکلیں گے پھر کسی پی ٹی آئی لیڈر کا گھر سے نکلنا دشوار کردیں گے۔ 

پامال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -