میلسی کی تعمیروترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، جہانزیب کھچی

میلسی کی تعمیروترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، جہانزیب کھچی

  

 میلسی (نامہ نگار)سابق صوبائی وزیر محمد جہاں زیب خان ایم پی اے نے کہا ہے کہ  پاکستان اس وقت نازک دور سے گذر رہا ہے تو اس کی وجہ اپوزیشن کا غیر جمہوری رویہ ہے کہ اگست 2018سے  ہی منتخب حکومت کو تسلیم نہ کیا گیا پھر اسے سیلیکٹڈ کہہ کے عوامی(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

 مینڈیٹ کی توہین کی گئی۔ایمپائر اور خلائی مخلوق جیسے ناقابل بیان الفاظ استعمال کر کے ان انتخابات کو متنازعہ ثابت کر نے کی کوشش کی گئی۔میلسی کے رہنماں جاوید خان جوئیہ۔زبیر خان جوئییہ اور دیگر سے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے بعد سے شروع ہونے والے سیریل احتجاج میں ناکامی پر فلور کراسنگ کے لیے جھپٹے مارے گئے جن میں اتحادیوں کو تحریری معاہدوں سے پی ٹی آئی سے دور کیا گیا اور  ہمارے اراکین اسمبلی کی خرید وفروخت کر نے کی کوشش ہوئی۔مگر عمران خان کے نامزد کردہ وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی ساتھ کھڑے رہے جبکہ عثمان بزدار نے پارٹی کے لیے قربانی دے کر تاریخ رقم کی انہوں نے کہا کہ ہم نے میلسی کی عوام سے جووعدے کیے ان کو پورا کیا اور جمہوریت کے ثمرات کو متعارف کراکے اس کی اہمیت کو منوایا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چوہدری پرویز،الہی کا بھرپور ساتھ دے گی۔

جہانزیب کھچی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -