رحیم یارخان،تین ڈاکو مارٹ مالک سے ہزاروں کی نقدی چھین کر فرار
رحیم یارخان (بیورو رپورٹ)دن دہاڑے تین نامعلوم مسلح ڈاکوں نے اسلحہ کے زور پر مارٹ مالک سے 30 ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی اور موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے پولیس دو روز بعد مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود اقبال نگر کے رہائشی (بقیہ نمبر53صفحہ6پر)
ذوالفقار علی نے پولیس کو اپنی دی جانے والی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ 8 اپریل کو وہ صادق برانچ نہر کنارے مخدوم الطاف روڈ پر واقع اپنی ایس بی فارما پلس مارٹ میں موجود تھا کہ اسی دوران 3 نامعلوم مسلح ڈاکو اندر داخل ہوگئے اور اسلحہ کے زور پر کانٹر میں موجود 30 ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی اور موٹر سائیکل پر سوار ہوکر فرار ہوگئے۔ اطلاع پاکر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔ سٹور مالک ذوالفقار علی کی رپورٹ پر پولیس نے نامعلوم ڈاکوں کے خلاف دو روز بعد ڈکیتی کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔