شہباز شریف وزیراعظم منتخب،متوالوں کا جشن، مٹھائیاں تقسیم

شہباز شریف وزیراعظم منتخب،متوالوں کا جشن، مٹھائیاں تقسیم

  

ملتان،راجن پور،احمدپورشرقیہ، وہوا (سٹی رپورٹر،تحصیل رپورٹر،سٹی رپورٹر، نمائندہ پاکستان) تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی خوشی میں مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں اور کارکنوں کی ریلی، مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے قاضی عدنا ن فرید، کی رہائش گاہ سے نکلنے والی ریلی میں ہزاروں کارکنوں نے موٹرسائیکلوں پر ریلی نکالی  نکالی اور آتش بازی کا مظاہر ہ کیا۔ ریلی چوک منیر شہید پر آکر اختتام پذیر ہوئی جہاں پر مقررین نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمہ سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ پی ٹی آئی حکومت کے خاتمہ کی خوشی میں وہوا میں سابق ایم پی اے(بقیہ نمبر54صفحہ6پر)

 سردار میر بادشاہ خان گروپ کی جانب سے ایک ریلی اور جشن کا انعقاد کیا گیا ریلی کی قیادت سید قیصر عباس، بھورا خان، اعجاز احمد ٹوٹن، حفیظ اللہ قیصرانی نے کی ریلی کے شرکاء مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے چوک پل دنڑ پر پہنچے ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اور میاں نواز شریف و شہباز شریف کی تصاویر کے بڑے بڑے پوسٹرز اٹھا رہے تھے ریلی کے شرکاء ڈھول کی تاپ پر بھنگڑا بھی ڈالتے رہے چوک پل دنڑ پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سید قیصر عباس، بھورا خان، اعجاز احمد اور حفیظ اللہ قیصرانی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے خاتمہ سے ملک سے دھاندلی کی پیداوار حکومت کا خاتمہ ہوا ہے پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کے غریبوں کا جینا دوبھر کیا ہوا تھا ملک میں مہنگائی، غربت، کرپشن کا دور دورہ تھا غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہی تھی انہوں نے کہا کہ اب میاں محمد شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے سے ملک میں خوشحالی آئے گی اور ملکی معیشت کا پہیہ ایک مرتبہ پھر سے رواں دواں ہوگا جس سے عوام کو ریلیف ملے گا  ڈی ایم کی کال پر ملک بھر کی طرح راجن پور۔ جام پور میں جمعیت علما اسلام۔ پیپلز پارٹی کے کارکنان نے داجل روڈ پر پیپلز سیکرٹریٹ  افس میں جشن منایا گیا جس میں پیپلز پارٹی کی ممبر صوبائی اسمبلی میڈیم شازیہ عابد۔ سابق ضلع صدر ملک احسان عمران ارائیں۔ ملک سبطین احمد ارائیں۔ عزیر اللہ خان ارائیں۔رانا مرید حسین۔ سعید احمد ببر سمیت دیگر نے شرکت کی۔ دھول کی تھاپ  پر کارکنان نے بھنگڑے ڈال کرکے اپنے قاہدین سے محبت کا اظہار کیا اسی طرح مسلم لیگ ن کے کارکنان نے کوٹ مٹھن میں سابق ایم این اے ڈاکٹر حفیظ اللہ دریشک ہاوس میں پہنچ کرکے جشن منایا اور عمران خان کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کے نعرے لگائے    اوراسی طرح جام پور میں سابق ممبر ضلع کونسل ومسلم لیگ ن کے عہدیداران ملک محمد ایوب ناصر۔ ملک کریم نواز ارائیں سمیت دیگر نے بھی جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ نواز شریف۔ شہباز شریف اور سردار اویس خان لغاری کے نعرے لگوائے۔ اسی طرح سابق وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر ضلع صدر عبدالرزاق خان راجہ نے کی قیادت میں تحریک انصاف کے کارکنان نے ریلی نکالی اور عمران خان کی حکومت کے خاتمہ پر تحفظات کا اظہار کیا۔ دلچسپ صورت حال یہ ہے کہ راجن پور سے منتخب ارکان اسمبلی جن کا تحریک انصاف سے تعلق ہے کسی ممبر قومی اسمبلی وصوبائی اسمبلی کے رکن   نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے حق میں نکالی جانے والی ریلی میں شرکت نہ کی۔ صرف کارکنان احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نظر ائے۔ پاکستان مسلم لیگ نون پی پی 213 کے جنرل سیکٹری میاں زین صادق اورمیاں زبیر صادق کی رہائشگاہ پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونے کی خوشی میں مھٹائی تقسیم کی گء آتش بازی اور کارکنان کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اس موقع پر شیخ ہاشم طارق رشید، شیخ محمد تنویر، سعد خورشید خان کانجو، اختر عالم قریشی، مدنی خلیل قریشی،محمد علی قریشی،عظمت قریشی، چودھری عبدالستار آرائیں،شیخ آصف قریشی،چوہدری سرور،چودھری نصیر، رسالت شیروانی،جاوید اعوان ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر میاں زین صادق، سعد خورشید خان کانجو،شیخ ہاشم طارق رشید،، شیخ محمد تنویر نے کہاکہ  اب شہباز شریف کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مخدوم سید یوسف رضا گیلانی کی ہدایت پرسابق چیئرمین یونین کونسل نیل کوٹ ڈویژنل صدر پیپلز لائرز فورم اور امیدوارصوبائی اسمبلی PP214  رضوان احمد ہانس ایڈووکیٹ کی جانب سے تحریک عدم اعتمادمیابی و آئین و قانون کی شاندار فتح پر سید علی موسیٰ گیلانی،رضوان احمد ہانس ایڈووکیٹ نے مٹھائی تقسیم کی اور سید علی حیدر گیلانی، سید علی موسیٰ گیلانی،سید علی قاسم گیلانی کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیاگیلانی ہا ؤ س ملتان میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو نے پر عوام نے سا بق ایم این اے سید علی مو سٰی گیلانی کا شکریہ ادا کیا اور مٹھائی کھلائی اور ڈھول کی تھاپ پر رقص اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا۔اس مو قع پر ایم پی اے سید علی حیدر گیلانی کے پرسنل سیکرٹری ملک عمران وینس نے PP211کی عوا م کے ساتھ جشن کا اہتمام کیا۔پا کستان پیپلز پا رٹی کے تحصیل جنرل سیکریٹری شیخ سلیم نے اپنے سا تھیوں کے ہمراہ سا بق ایم این اے سید علی مو سٰی گیلانی کو مٹھائی کھلائی اور کہا کہ حق سچ کی فتح ہو ئی ہے آنے وا لا دور انشا للہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہو گا۔سا بق ایم این اے سید علی مو سٰی گیلانی نے کہا کہ عمران خان نے جو جھو ٹے وعدے کیئے اس کا انعام اسے مل گیا ہیعمران خان نے جھوٹ اور منافقت کی انتہا کر دی تھی عوا م کو سابق حکمرانوں کی کرپشن کا جو لالی پاپ عمران خان نے دیا ہے وہ سب کے سامنے ہے سب سے ذیادہ مہنگائی پی ٹی آئی کی حکومت میں ہو ئی عمران خان نے کہا تھا کہ اگر بجلی کا یو نٹ 8 رو پے کا ہو تو بل کو پھاڑ دیا جائے اب جو یو نٹ کا ریٹ ہے وہ بھی آپ عوام کے سا منے ہیں عمران نیاذی نے کہا کہ اگر ملک میں مہنگائی ہو تو سمجھ جاؤ کے وذیر اعظم چور ہے اس کا کہا اس کے سا منے ہے وا قعی میں وذیر اعظم چو ر ہے عمران خان ایک بے ضمیر لیڈر ہے اقتدار کی لالچ میں اندھا ہو گیا ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -