بارہ میل،ڈاکو شہری سے گن پوائنٹ              پر ہزاروں روپے چھین کر فرار،کارروائی شروع

 بارہ میل،ڈاکو شہری سے گن پوائنٹ              پر ہزاروں روپے چھین کر ...

  

  بارہ میل (نامہ نگار) سرکل کبیروالا تھانہ بارہ میل حددو مین جھنگ روڈ کوٹھی ریحان والی کے قریب علی الصبح اڈا جھلار مدینہ کا رہائشی جاوید اقبال ولد نور احمد قوم سکھیرا جو کہ کبیروالا سبزی منڈی میں جارہا تھا کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوں نے روکا اور جاوید اقبال (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

کو پسٹل کا بٹ مارا اور گن پوائنٹ پر 37000  اور ایک عدد چائنہ موبائل فون چھین کر موقع سے فرار ہوگئے،اطلاع پر مقامی پولیس تھانہ بارہ میل موقع پر پہنچ گئی،دن بدن بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر عوام لٹنے پر مجبور ہے اور سخت پریشان بھی ہے،اہلیان علاقہ نے آر پی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال سے اپیل کی کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور سرکل کبیروالا میں امن و امان کی فضا کو قائم کیا جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -