اینٹی کرپشن ملتان میں افسروں کا بحران،اہم کیسوں کی انکوائریاں متاثر

اینٹی کرپشن ملتان میں افسروں کا بحران،اہم کیسوں کی انکوائریاں متاثر

  

ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)انٹی کرپشن ملتان میں افسران کی کمی کے باعث پیشہ وارانہ امور عارضی بنیادوں پر چلائے جانے لگے ہیں، افسران کی کمی کے باعث کئی اہم کیسز کی انکوائریاں لٹک کر رہ گئی ہیں انٹی کرپشن ملتان کے ریجنل ڈائریکٹر حیدر عباس وٹو کے پاس بہاولپور(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

 ریجن کا اضافی چارج بھی ہے جس کی وجہ سے ریجنل ڈائریکٹر ہفتے میں صرف تین روز ملتان دفتر آتے ہیں اور باقی دن بہاولپور میں بیٹھتے ہیں، اسی طرح انٹی کرپشن ملتان میں کئی ماہ سے سرکل آفیسر تک تعینات نہ کیا گیا، خانیوال کے سرکل آفیسر جمشید اکرم کو ملتان کا اضافی چارج سونپ کر کام چلایا جا رہا ہے، اس وقت انٹی کرپشن ملتان دفتر میں صرف ایک تفتیشی افسر عامر چیمہ باقی رہ گئے ہیں،  اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹیگیشن سمیت کئی سیٹیں خالی پڑی ہیں، اس صورتحال میں افسران نہ ہونے کی وجہ سے کئی اہم کیسز لٹک کر رہ گئے،  نئی درخواستوں پر ابتدائی انکوائریاں تک رکی ہوئی ہیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -