فائرنگ اور لڑائی جھگڑے واقعات میں بچے سمیت چار افراد زخمی

فائرنگ اور لڑائی جھگڑے واقعات میں بچے سمیت چار افراد زخمی

  

 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)   تھانہ مخدوم رشید کے علاقے چاہ ابراہیم والہ کے رہائشی محمد انتظار اور عادل کے مابین زمین کاتنازعہ چل رہاتھادونوں میں پہلے بھی تلخ کلامی ہوچکی گزشتہ شب بھی دونوں میں جھگڑاہواجس کے بعد عادل نے اپنے گھر کی چھت پرچڑھ کر رپیٹر سے (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

فائرنگ کرکے زخمی کردیا اورفرارہوگیاجسے طبی امدادکے لئے ہسپتال روانہ کیاگیا دریں اثنا تھانہ شاہ شمس کے علاقے امین ٹاون کارہائشی سید احمد رضا اپنی موٹرسائیکل پرسوارہوکر گھر جارہاتھاکہ فضل ماڈل ٹاون کے قریب موٹرسائیکل سواردومسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے زخمی کردیااورفرارہوگئے فائر موٹرسائیکل اور نوجوان کی دائیں ٹانگ میں لگاجسے زخمی حالت میں ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداددینے کے بعد نشترہسپتال داخل کروایاگیا جبکہ تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے چک نمبر1کارہائشی محمد علی اپنے بیٹے شیرازکوموٹرسائیکل پرسوارہوکر گھر جارہاتھا کہ اچانک ملزمان کالی،طاہراورمنیر نے راستے میں روک کراسلحہ کے زورپر ڈنڈوں سوٹوں کی بارش کردی اور زخمی کرکے فرارہوگئے واقعات کی اطلاعات پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کاسلسلہ شروع کردیا ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -