نشتر ہسپتال میں کرونا شبہ سے سات مریض زیر علاج،فوکل پرسن

نشتر ہسپتال میں کرونا شبہ سے سات مریض زیر علاج،فوکل پرسن

  

 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر) نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ،یوں نشتر ہسپتال میں اب تک ہونے والی اموات کی مجموعی  تعداد 939  ہے، جبکہ کورونا میں مبتلا کوئی مریض زیر علاج نہیں ہے شبہ (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

میں 07 مریض زیر علاج ہیں تفصیل کے مطابق  فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد  نے بتایا ہے کہ  گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج کورونا میں مبتلا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا یکم اپریل 2020  سے 11 اپریل 2022 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 939   ہے،جبکہ  نشتر ہسپتال میں اس وقت  کورونا میں مبتلا کوئی مریض زیر علاج نہیں ہے، جبکہ کورونا کے شبہ میں 07 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر  نشتر ہسپتال  میں اب تک کورونا کے شبہ میں 9 ہزار 613 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 976 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،جبکہ کورونا مریضوں کے لئے  مختص  24 وینٹی لیٹرز میں سے 24 وینٹی لیٹر خالی ہیں،ادھر کورونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد 50 کر دی گئی  ہے، جن میں سے  43 خالی ہیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -