بس انتظار میں کھڑی خاتون اغوا،2روز تک بد اخلاقی

بس انتظار میں کھڑی خاتون اغوا،2روز تک بد اخلاقی

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)اوباشوں نے بس کے انتظار میں کھڑی 30 سالہ خاتون اٹھالی، نامعلوم مقام پر لے جا کر 2روز تک اجتماعی بداخلاقی کانشانہ بنایا,  بیٹی حسنہ بی بی جس کی شادی ضلع لیہ میں ہوئی تھی اپنے والدین کو ملنے کے لئے دائرہ دین پناہ ئی ہوئی تھی، 5اپریل کے روز حسنہ بی بی دائرہ دین پناہ سے کپڑے لینے کے بعد بس اڈہ پر انتظار میں کھڑی تھی کہ اسی اثنا میں کار سواروں آصف اپنے دیگر ساتھیوں مرید اور شبیر کے ہمراہ اسے زبردستی کار میں سوار کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں 2دن تک تینوں اس کے ساتھ باری باری اجتماعی زیادتی کرتے رہے جبکہ حسنہ(بقیہ نمبر58صفحہ6پر)

 بی بی کو نشہ آور مشروب بھی بلاتے رہے،2 دن بعد حالت غیر ہونے پر علی الصبح اسے کنڈ اسٹاپ کے قریب سڑک کنارے پھینک کر فرار ہوگئے،متاثرہ والد کے ہمراہ تھانہ دائرہ دین پناہ پہنچ گئی پولیس دائرہ دین پناہ نے متاثرہ حسنہ  بی بی کی مدعیت میں تینوں اوباشوں کے خلاف مقدمہ نمبر 152/22زیردفعہ 496اے،376ئی کے تحت درج کرکے اوباشوں کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ دوسرے واقعہ نواحی قصبہ دائرہ دین پناہ امیروالا کے غلام حیدر بھٹی کی 14 سالہ بیٹی شازیہ بی بی گھر کے قریب دکان سے سودا سلف لینے جا رہی تھی کہ راستہ میں اوباش ذشتہ دارعون محمود بھٹی نے اسے قابو کر لیا اور اس کے ساتھ گلی میں غلط حرکات اور بوس و کنار شروع کر دی بعدازاں اسے زیادتی کیلئے گھسیٹ کر کے لے جانے کی کوشش کرنے لگا جس پر لڑکی نے شور مچا دیا اہل علاقہ اور راہگیروں کے آنے پر اسے چھوڑ کر فرار ہوگیا پولیس نے مقدمات درج کر لئے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -