کلین یونیورس ایکوپمنٹ اور غلام حسین اینڈ سنز کا معاہدہ

 کلین یونیورس ایکوپمنٹ اور غلام حسین اینڈ سنز کا معاہدہ

  

لاہور(پ ر)پاکستان میں ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ قائم کرنے کیلئے یہ پلانٹ جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے ہر قسم کے کچرے کو توانائی میں تبدیل کرے گا۔ اس سلسلے میں کلین یونیورس ایکوپمنٹ اور غلام حسین اینڈ سنز نے شراکت داری میں لوکس انرجی لمیٹڈ (UK) کے ساتھ کئے گئے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔ اس موقع پر وسیم بٹ (CEO GHS) اور محترم طاہر محمود (CEO CUEM) نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس مقصد کی تکمیل میں اپنے غیر ملکی پارٹنر لوکاس انرجی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔ اس موقع پرنعیم عباس (CEO LEL) اور میجر (ر) اعجاز نے بتایا کہ یہ ویسٹ مینجمنٹ کے میدان میں انقلابی پیش رفت ہوگی اور یہ نہ صرف کوڑے کے ماحول دوست طریقے، تلفی ممکن بنائے گا بلکہ اس سے ڈیزل کا حصول بھی ممکن ہوگا۔ یہ پلانٹ دسمبر 2022ء تک پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔ اس موقع پر منصوبے کی تکمیل اور ترقی، اداروں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دُعا بھی کی گئی۔ آخر میں بتایا گیا کہ ہم ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے ایسے ٹھوس منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچاتے رہیں گے۔ جس سے ملک اور قوم کا نام روشن ہو۔ 

مزید :

کامرس -