پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کی جائیں‘گڈزٹرانسپورٹرز

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کی جائیں‘گڈزٹرانسپورٹرز

  

لاہور(این این آئی)آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے عہدیداران نے کہاہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کی جائیں ہم عمران خان کو یاد دلاتے ہیں کہ اب آپ کی حکومت میں مہنگائی نے غریب قوم کی کمر توڑ دی ہے چوہدری عاطف گجر، چوہدری گل شیر وڑائچ، چوہدری بشارت وڑائچ، ماجد زمان اعوان، چوہدری مزمل حسین، حاجی امتیاز، حاجی ظفر، چوہدری اعجاز گجر نے  کہاکہ پیٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتیں میں اضا فہ ہمیں کاروبار بند کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔بقول آپ کے حکمران چور ہو تو مہنگائی ہوتی ہے آپ تو خود کو ایماندار دیانتدار صادق اور امین کہتے ہیں تو اب مہنگائی کیوں ہو رہی ہے۔ ہم بھر پور مطالبہ کرتے ہیں کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کی جائیں تاکہ ہم اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں اور غریب قوم مہنگائی کے بوجھ تلے دبنے سے بچ جائے۔

مزید :

کامرس -